عمران کی سکیورٹی پر 266 اہلکار تعینات؟ہمیں تو نہیں کبھی نظر آئے:فواد چوہدری

fawad-ch-sec-bani-gala-fd.jpg


نجی چینل جیو نیوز نے ایک خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی پر 226 اہلکار مامور ہیں جس مد میں 2 کروڑ روپے ماہانہ کے اخراجات حکومت کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ اس پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ انہیں کو کبھی بنی گالہ میں یہ اہلکار نہیں دکھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں فواد چودھری نے جیو نیوز عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق خبر پر کہا ہے کہ یہ اہلکار صرف کاغذوں میں ہیں ہمیں تو یہ کبھی نظر نہیں آئے بنی گالہ، ایسا تو نہیں کہ کاغذوں میں بنی گالہ دکھا کے یہ اہلکار افسران کی فیملی ڈیوٹی کر رہے ہوں؟

https://twitter.com/x/status/1565211955685638145
واضح رہے کہ نجی خبر رساں ادارے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس نے عمران خان کو لاحق خطرات کا اعتراف کر لیا اور عمران خان کو قانون نافذ کرنے والے 266 اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ان نافذ کیے گئے اہلکاروں پر ماہانہ 2 کروڑ روپے خرچ آتے ہیں۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ ایف سی، رینجرز، اسلام آباد پولیس، خیبر پختونخوا پولیس اور گلگت بلتستان پولیس کے علاوہ دو پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کے اہلکار بھی سابق وزیراعظم کی حفاظتی ذمہ داری ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، چیف کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ قواعد کے مطابق حفاظتی ذمہ داریوں پر مامور ہر شخص کی سکیورٹی کلیئرنس ہونا ضروری ہے۔

جبکہ سیکیورٹی اور اخراجات کی بات سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے چیئرمین کمیٹی کے عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے خبر پر از خود نوٹس کے جواب میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتائی۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
nawaz sharif ki security pe 2200 guards mamor te. jis ka salana kharcha 4 billion ruppe se zyada ta. khan aik malang darwaish sift insan ha.. pakistanio tumne khan ki qadr nhi ki.. Allah na kre, mere muu mei khaq lekin essa na ho ke aik din tum khan ko dondte raho Or khan tumein na mile.