پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے امور پر اختلافات

bilah111h1h21.jpg


پنجاب میں برسراقتدار جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب کے امور چلانے کے لیے تحریری معاہدے کے کسی نکتے پر عملدرآمد شروع ہونے سے پہلے ہی تعلقات بگڑنے لگے۔


ذرائع کے مطابق پنجاب میں برسراقتدار جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان تحریری معاہدے پر عملدرآمد سے پہلے سے دوریاں بڑھنے لگی ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں تعلقات بگڑنے کی وجہ پنجاب کے امور ہیں جس کیلئے تحریری معاہدہ ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے معاہدے کو یکسر نظرانداز کر رہی ہے جس کے بعد پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کی طرف سے پارٹی رہنمائوں کی طرف سے ظاہر کیے گئے تحفظات وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے امور چلانے کیلئے دونوں سیاسی جماعتوں میں ہونے والے تحریری معاہدے کے کسی ایک نکتہ پر بھی عملدرآمد شروع نہیں ہو سکا، مسلم لیگ ن پنجاب کے حوالے سے شاید معاہدہ کر کے بھول چکی ہے۔ پنجاب میں ن لیگ پیپلزپارٹی کو سپیس دینے کے لیے تیار نہیں ہے اور انہیں مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

پیپلزپارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی شکایات کا ازالہ نہیں ہو رہا، بھرتیوں کے معاملے پر انہیں اعتماد میں نہ لینے کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بھی رواں سال ہوتے نظر نہیں آرہے۔ پنجاب میں ایسے بیوروکریٹس مخصوص اضلاع میں بغیر مشاور کے تعینات کیے جا رہے ہیں جو پیپلزپارٹی مخالف تصور کیے جاتے ہیں ۔

پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے اس معاہدے کی خلاف ورزی حیران کن نہیں، وہ اپنے سیاسی حلیف کے ساتھ اس برتائو کی تاریخ دہرا رہی ہے اور پنجاب بارے گھمنڈ کی شکار ہے لیکن یاد رہے کہ مریم نوازشریف کی وزارت اعلیٰ انہی کی مرہون منت ہے۔ ن لیگ اور پی پی میں پنجاب کے امور پر تحریری معاہدہ رضامندی سے ہوا تھا جس پر دونوں جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹیوں نے دستخط کیے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1794061825769922566 https://twitter.com/x/status/1792606187348701615 https://twitter.com/x/status/1793891815139221740 https://twitter.com/x/status/1794131067592647161 https://twitter.com/x/status/1794315477919100946 https://twitter.com/x/status/1794375939738177748
 
Last edited by a moderator: