گندم کی قیمت میں کمی: عوام کو سستے آٹے کے علاوہ بھی متعدد فائدے پہنچے

gandma11h1.jpg


ملک میں گندم کی قیمت میں کمی کی بدولت نا صرف عوام کو سستا آٹا میسر آیا بلکہ دیگر متعلقہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گندم کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد گندم سے تیار کردہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد اس سے متعلقہ اشیاء کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے حوالے سے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے صوبے بھر کی مارکیٹوں سے قیمتوں کے تقابلی جائزے سے متعلق رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

وزیر خوراک بلال یاسین کے مطابق گندم کے سستا ہونے کے بعد صوبے میں آٹے کے علاوہ میدہ اور سوجی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی، روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی بدولت عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملا ہے۔

گندم سستی ہونے کے بعد 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 600 سے 700 جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت اوسط 1300 روپے تک ریکارڈ کی گئی، 80 کلو فائن آٹے اور میدے کی قیمت میں 2700 روپے سے زائد کمی واقع ہوئی جس کے بعد فائن آٹے اور میدے کی بوری 11ہزار سے کم ہوکر 8ہزار230 روپے کی ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوجی کی 50 کلو کی بوری1ہزار 700 روپے تک سستی ہوگئی ہے جس کے بعد 50 کلو سوجی کی بوری کی قیمت 7ہزار 150 روپے سے کم ہوکر 5ہزار 450 روپے کی ہوگئی ہے۔
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Jo kissan ro rahey hein wo bhi iss awaam ka hissa hein ..... kia ye aqalmandi hey ek rotey huway bachey ki khamosh kerney ke lye doosrey ko rulaia jai ?