لاہور، شوٹرز فائرنگ سے زخمی خاتون زینب جمیل کا بیان سامنے آگیا

zainab111j1j.jpg


لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شوٹرز فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون زینب جمیل کا بیان منظر عام پر آگیا، خاوند پر شک کا اظہار کردیا,پولیس ذرائع کے مطابق خاتون زینب جمیل کا کہنا ہے کہ اُسے دھمکیاں مل رہی تھیں، شک ہے کہ واردات اس کے خاوند نے کرائی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

بیوٹی پارلر کی مالکہ زینب جمیل پر بدھ کی دوپہر ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کی تھی، زینب کو 6 گولیاں لگیں,زینب جمیل نے ہوش میں آنے پر ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اس کا کہنا ہے کہ اُسے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1793692433060184269
سیلون پر دھمکی آمیز خط بھی بھیجا گیا، ملزمان کو نہیں جانتی، ملزمان پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے، وزیراعلیٰ ان کی گرفتاری میں مدد کریں۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زنیب گاڑی پر اپنے سیلون کےسامنے رُکتی ہے، اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2 حملہ آور آتے ہیں اور فائرنگ کرکے فرار ہوجاتے ہیں، ایف آئی آر کے مطابق زینب کو 6 گولیاں لگیں۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کے ماموں کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے,ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے خاوند پر شبہ ظاہر کیا ہے، کیونکہ ان دونوں میں دو سال سے اختلافات چل رہے ہیں,پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزموں کا جلد سراغ لگالیں گے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق زینب کی گاڑی بیوٹی سلون کے سامنے آکر رکتے ہی 2 حملہ گاڑی کے قریب آئے، ایک حملہ آور موٹرسائیکل سے اتر کر گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے، حملہ آور زینب پر اندھا دھند فائرنگ کرتا ہے، فائرنگ کے بعد دونوں حملہ آور فرار ہو جاتے ہیں، دونوں نے کالے رنگ کے کپڑے اور چہرے پر ماسک لگا رکھے تھے۔