
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرکے مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے یہ بیان نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں خصوصی گفتگو کےدوران سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو رینجرز اور اسلام آباد پولیس گرفتار کرے گی اور پھر ان کی پھیکی پھیکی ہوجائے گی، وفاقی کابینہ میری بات پر توجہ دیتی تو اب تک عمران خان گرفتار ہوچکا ہوتا اور یہ فتنہ سر نا اٹھاتا۔
https://twitter.com/x/status/1587831127154253825
پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ گرفتاری کے بعد عمران خان کو کس جیل میں منتقل کیا جاسکتا ہے؟ رانا ثنا ء اللہ نے جواب دیا کہ میں انہیں بلوچستان کی مچھ جیل میں رکھوں گا، اختر مینگل نے وعدہ لیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو مچھ جیل میں رکھیں گے۔
رانا ثناء اللہ نے لانگ مارچ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان کےساتھ عوام نہیں ہے، لاہور میں صرف 4 سے 5 ہزار لوگ نکلے ہیں،لانگ مارچ تو ہے ہی نہیں جو ہے وہ بھی بری طرح
ناکام ہے، عمران خان نے آخری حد تک مجھے انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، ان کے پاس اختیارات تھے تو انہوں نے جھوٹے کیسز قائم کروائے، عمران خان اب جھوٹ بولتے ہیں کہ نیب پر ان کے اختیارات نہیں تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8machjailranakhan.jpg