عدلیہ کےخلاف توہین آمیز الفاظ،مریم،شاہدخاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

shahid-kha-ad.jpg


اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست مقامی وکیل کلثوم خالق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کلثوم خالق کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی نے توہین عدالت کی ہے، انہوں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1463423391361384455
درخواست گزار نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف جیل جا سکتے ہیں تو ثاقب نثار کیوں نہیں؟ جب کہ مریم نواز کی جانب سے بھی بار بار عدالتوں کیلئے توہین آمیز الفاظ استمال کیے جاتے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ دونوں ملزموں کو توہین عدالت کے تحت سزا دی جائے، وکیل کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اس درخواست کو ابھی باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔