عامر لیاقت کی تیسری شادی بھی خطرے میں،دانیہ کا طلاق کیلیے عدالت سے رجوع
پہلے بشریٰ پھر طوبی اور اب دانیہ،ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی بھی کھٹائی میں پڑ گئی،عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، دانیہ بی بی نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا۔
دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کرتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے،عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔
عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دیکھتا ہے ویسا بلکل نہیں ہے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، نشہ کر کے آئے روز تشدد کرتا تھا، چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا، عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے،
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ فراہم کریں،عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رواں سال تیسری شادی کی تھی،ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا،عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔