
غیر ملکی صحافی اور سابق وزیراعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے تیسری شادی کی تو ان کے ہونے والے شوہر کو سرپرائز ملے گا۔
ریحام خان نے عید کے موقع پر نعمان اعجاز کے پروگرام ’جی سرکار‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سیاست اور ملکی حالات سمیت اپنی نجی زندگی پر باتیں کیں اور اسی دوران انہوں نے تیسری شادی کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔
دوران پروگرام ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے بتایا کہ ان کی ایک رشتے دار خاتون نجومی نے ان کا ہاتھ دیکھنے کے بعد انہیں بتایا کہ ان کے ہاتھ میں تیسری شادی کی لکیر ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گھر میں ہونے والی بات چیت کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ ان کے بھائی نے ان کے ایک بھانجے کو یہ دھمکی دے کر شادی پر راضی کیا کہ اگر وہ شادی نہیں کریں گے تو ان کی خالہ یعنی ریحام خان تیسری شادی کر لیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی مذہبی خیال کے ہیں اور انہوں نے ان کی تیسری شادی کی دھمکی دے کر بھانجے کو شادی پر راضی کیا۔