بارشیں:وزیراعلی سندھ نےشہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کردی

18%D9%85%D8%A6%D8%B1%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D9%84%DB%8C%D8%B3%DA%BE%D8%A7%DA%BE%DA%AF%DA%BE%D8%B1%D8%B1%DB%81%DB%8C%DA%BA.jpg

کراچی میں شدید بارشوں کے بعد وزیراعلی سندھ نے شہریوں سے گھروں سے باہر نا نکلنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں ریکارڈ بارشوں کے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کہاکہ محکمہ موسمیات نے 5 بجے کے بعد شہر میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے،آج چھٹی کا دن ہے لہذا شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نا نکلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی صورتحال کیلئے وزراء کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ، میں خود بھی نگرانی کررہا ہوں، کراچی کے علاوہ حیدرآباد ، جامشورو اور بدین سمیت سندھ کے تمام شہروں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔


وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت شہر کے تمام نالے فعال ہیں، متعلقہ عملہ سڑکوں پر موجود ہے، شہری بھی بلا ضرورت باہر نا نکلیں تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے ملک کا کوئی بھی شہر نا ڈوبے، باتیں کرنے والوں کو بس مائیک نظر آتے ہیں اور وہ شروع ہوجاتے ہیں، سوشل میڈیا پر آج کل ہر کوئی ٹاپ کاصحافی بنا ہوا ہے۔

دوسری جانب بارش کے پیش نظر سندھ حکومت نے کل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کل پرائیویٹ سیکٹر بھی اپنے آفسز بند رکھیں۔

https://twitter.com/x/status/1551225586504417287
 

peoplesoft

Senator (1k+ posts)
دنیا کا واحد معاشی مرکز جہاں بارش پر عام تعطیل ہوتی ہے
 
Last edited:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
چائے پینا کم کر دے
بجلی مہنگی ہونے پرکم استعمال کرے
پٹرول مہنگا ہونے پر سفر کم کرے
اب نیا بارش ہو تو چھٹی منائے گھر سے نہ نکلے
یہ امپوٹڈ حوکمت کے کارنامے ساڑھے تین ماہ میں جو انہوں نے کیے​