
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے مختلف اضلاع کے امیدواروں کیلئے انٹرویو شروع کردئیے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلیے پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے،پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی 90 روز میں الیکشن ہونے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اسمبلی تحلیل کے بعد وقت کی کمی کے باعث انٹرویوزساتھ ساتھ جاری ہیں، آئندہ عام انتخابات میں پارٹی بیانیے کیساتھ متحریک کارکنوں کوٹکٹ دیا جائے گا،پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سترہ دسمبر لبرٹی چوک پر ایک بڑے جلسے میں پنجاب اور کےپی کی اسمبلیاں تحلیل کرنےکی تاریخ دوں گا،دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے اور ہم ہیں کنٹینر پولیٹکس میں پھنسے ہیں،پانچواں پاپولر ملک ہونے پر پاکستان میں آئی ٹی سیکٹرمیں بے پناہ مواقع ہیں،