اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی فلسطینی خاتون صحافی شہید

aljazeera-and-isreal-kl.jpg

اسرائیلی مظالم، فلسطین سے تعلق رکھنے والی الجزیرہ کی صحافی خاتون شہید

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے مظالم کو اجاگر کرنے والی خاتون صحافی بھی اسرائیلی فورسز کا نشانہ بن گئی،اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شہید ہو گئیں۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کا تعلق فلسطین سے تھا، خاتون جینن میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کی کوریج کررہی تھیں کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔

گولی لگنے کے بعد صحافی کو فوری اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ شہید ہوگئیں، الجزیرہ کے ترجمان کے مطابق واقعے کی ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ شیریں ابو عاقلہ کو سر میں گولی ماری گئی تھی،صحافیوں کے لیے ایک بہت مشکل وقت ہے جو ان کے ساتھ وہاں کام کر رہے تھے۔

برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نے جنین میں ان کی بربریت کی کوریج کرتے ہوئے صحافی شیرین ابو اکلیح کو قتل کر دیا، شیریں سب سے ممتاز فلسطینی صحافی اور ایک قریبی دوست تھیں۔ اور اب ہم برطانوی اور عالمی برادری سے صرف حالات پر تشویش کے اظہار جیسے الفاظ سنیں گے۔

وزارت صحت کے مطابق ایک اور فلسطینی صحافی کو بھی گولی ماری گئی ہے، مقبوضہ بیت المقدس میں مقیم القدس اخبار کے لیے کام کرنے والے علی سامودی کی حالت بہتر ہے۔
 
tahirkheli74

MPA (400+ posts)

Allah maghfirat farmaye....She was indeed a martyr.....
 
no_handle_

MPA (400+ posts)
اس پر اب بین الاقوامی سلیم صافی، طلعت حسین، سہیل رڑائچ، عاصمہ شیرازی حرکت میں آئیں گے۔ وہ ثابت کر دیں گے کہ مظلوم اسرائیلی فوجیوں پر اس لڑکی نے زمین تنگ کر دی تھی۔
 
Citizen X

President (40k+ posts)
May Allah bless Israel will leadship like the Sharifs and Zardakus, who will sell and eat it in a matter of months.

At the moment it is not possible to say bardi bud dua mein
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
انسانی حقوق، بنیادی حقوق، آزادی وغیر مسلم ممالک کو ڈرانے کے لئے ہیں
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
شیریں میری فیورٹ رپورٹر تھی یہ بہت سارے چینلز پر کام کرچکی ہے اس کی انفرادیت یہ تھی کہ جو نقشہ لائیو یہ کھینچ دیتی تھی اس کے بعد نظرانداز کرنا ممکن نہیں ہوتا تھا اوپر سے اس کا چہرہ کھلی کتاب کی طرح اندر کا غم بھی جھلکا رہا ہوتا تھا یہی وجہ کہ اسے شہید کردیا گیا
اللہ غریق جنت فرماے