
اسرائیلی مظالم، فلسطین سے تعلق رکھنے والی الجزیرہ کی صحافی خاتون شہید
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے مظالم کو اجاگر کرنے والی خاتون صحافی بھی اسرائیلی فورسز کا نشانہ بن گئی،اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شہید ہو گئیں۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کا تعلق فلسطین سے تھا، خاتون جینن میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کی کوریج کررہی تھیں کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔
گولی لگنے کے بعد صحافی کو فوری اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ شہید ہوگئیں، الجزیرہ کے ترجمان کے مطابق واقعے کی ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ شیریں ابو عاقلہ کو سر میں گولی ماری گئی تھی،صحافیوں کے لیے ایک بہت مشکل وقت ہے جو ان کے ساتھ وہاں کام کر رہے تھے۔
برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نے جنین میں ان کی بربریت کی کوریج کرتے ہوئے صحافی شیرین ابو اکلیح کو قتل کر دیا، شیریں سب سے ممتاز فلسطینی صحافی اور ایک قریبی دوست تھیں۔ اور اب ہم برطانوی اور عالمی برادری سے صرف حالات پر تشویش کے اظہار جیسے الفاظ سنیں گے۔
وزارت صحت کے مطابق ایک اور فلسطینی صحافی کو بھی گولی ماری گئی ہے، مقبوضہ بیت المقدس میں مقیم القدس اخبار کے لیے کام کرنے والے علی سامودی کی حالت بہتر ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aljazeera-and-isreal-kl.jpg