
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، آج ڈمی پارلیمان کے اجلاس میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھ جائے۔
فواد چوہدری نے کہا صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہو گی،سپریم کورٹ پر دباؤ کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1638398156999196673
دوسری جانب شیخ رشید نے بھی کڑی تنقید کردی، کہا آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس ہے الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے،ملک کی بقا الیکشن میں ہے، ساری منصوبہ بندی عمران خان کو دیوار سے لگانے کے لیے ہو رہی ہے لیکن یہ دیوار پی ڈی ایم پر ہی گرے گی۔
شیخ رشید کہتے ہیں عمران خان اور ان کی پارٹی کو نااہل یا کالعدم قرار دینا آسان نہیں ہوگا، پاکستان پہلے ہی تنہا ہوچکا ہے روپے کی قدر کم ترین سطح پر آگئی ہے، معاشی مشکلات میں خوفناک اضافہ ہوگیا ہے، آئی ایم ایف اورغیر ملکی امداد دونوں دور ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-ch-pl-zardrai-kk.jpg