آپ میرے وزیراعلی ہیں،مجھے لوٹ لیا گیا:خاتون کی مراد علی شاہ کے سامنے دہائی

murad-ali-shah-wm-sindh-st.jpg


وزیراعلیٰ سندھ کو اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون نے روک لیا اور رونے لگی، خاتون نے دہائی دی کہ وہ اکیلی کمانے والی ہے اسے لوٹ لیا گیا ہے مدد کی جائے۔

شہر قائد کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لوگوں سے ملنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے، ان کے ساتھ سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔

گاڑی میں بیٹھتے ہوئے ایک معمر خاتون نے انہیں روک لیا اور کہا کہ آپ میرے وزیر اعلیٰ ہیں میری بات سنیں، مجھے بدھ کے روز یہاں لوٹ لیا گیا، میری بات کوئی نہیں سن رہا، میری کوئی شکایت درج نہیں کر رہا میں اکیلی کمانے والی ہوں۔


خاتون پھوٹ کر روپڑیں اور دہائی دی کہ کراچی میں شہری کہیں بھی لٹ جاتے ہیں، میں ایک اسکول میں کام کرتی ہوں میری مدد کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے خاتون کی مدد کا حکم دیا جس پر مرتضیٰ وہاب نے ایس پی گلشن کو خاتون کی مدد کی ہدایت کردی۔

دریں اثنا ایس ایس پی ایسٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی روکنے والی خاتون کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کی واردات نہیں ہوئی بلکہ بس میں سفر کے دوران ان کے بیگ سے کسی نے ان کی قیمتی اشیا نکال لیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق زیبا نفیس نامی خاتون گلستان جوہر بلاک 17 کی رہائشی ہے اور نجی اسکول میں پڑھاتی ہیں، انہوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ 28 دسمبر کو پرفیوم چوک سے گلستان کوچ میں اپنی پھوپھی کے گھر جانے کے لیے سوار ہوئیں، جب وہ اپنی منزل سینٹرل جیل کے قریب قائم حسینی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچ کر بس سے اترگئیں تو انہوں نے اپنا پرس چیک کیا۔ پرس میں سے ایک موبائل فون، اوریجنل شناختی کارڈ ، ویکسین کارڈ ، سونے کی چین اور ایک جوڑی سونے کے ٹاپس غائب تھے جوکہ کوئی نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اس خاتون سے لٹنے والا آدھا مال اسی وزیر اعلی کے پاس پہنچ چکا ہے جس سے خاتون مد د کی امید رکھ رہی ہے

خاتون کیا سادہ ہے لٹی ہے جس کے سبب
اسی ڈاکو سے مد د کی کی دہائی دیتی ہے