وزیراعظم عمران خان

  1. S

    کیاترین گروپ وزیراعظم کے خلاف جانے کا فیصلہ کر چکاہے؟اجلاس کی اندرونی کہانی

    لاہور: ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کی اکثریت نے کھل کر سیاسی میدان میں آنے فیصلہ کیا ہے اور حکومت مخالف کھل کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عون چوہدری کی رہائش گاہ پر جہانگیرترین کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کی جانب سے...
  2. Muhammad Awais Malik

    آپ کو حساب تو دینا ہوگا،محسن بیگ کی گرفتاری پر مریم کی وزیراعظم پرتنقید

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں ہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انہیں سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ...
  3. Muhammad Awais Malik

    آئی بی افسران کا بہیمانہ تشدد،اقرار الحسن وزیراعظم کے شکرگزار

    انٹیلیجنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بننے والے اینکر پرسن اقرار الحسن نے وزیراعظم عمران خان سمیت چار لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ کل اگر چار لوگ نہ ہوتے تو شاید میں یا ٹیم سرِعام کا کوئی رکن آئی بی کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہوتا۔ مائیکرو...
  4. Muhammad Awais Malik

    ترین نے عمران خان کی بار بار کوششوں کے باوجود ملاقات سے انکار کردیا،طلال

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی بار بار کوششوں کے باوجود جہانگیر ترین نے عمران خان سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔ سماء نیوز کے پروگرام "لائیو ود ندیم ملک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ میرے ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے عمران خان سے ملنے سے انکار...
  5. S

    وزیر اعظم کیخلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم پر وزراء بول پڑے،اعجاز شاہ آبدیدہ

    وفاقی وزراء کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جاری سوشل میڈیا پر گھٹیا مہم پر تشویش کا اظہار، وزیر برائے انسدادِ منشیات اعجاز شاہ آبدیدہ ہوگئے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیملی پر ذاتی حملے کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت...
  6. Rana Asim

    2018 میں عمران خان کو ووٹ دیا تھا لیکن2023میں نیند پوری کروں گا، اداکارآریز

    اداکار آریز احمد اہلیہ اداکارہ حبا بخاری کے ہمراہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کے مہمان بنے جہاں انہوں نے پی ایس ایل سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی۔ اداکار نے کہا کہ 2018 میں عمران خان کو ووٹ دیا تھا لیکن 2023میں نیند پوری کروں گا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آریز احمد نے کہا کہ ہم...
  7. Rana Asim

    احساس پروگرام کے تحت ملنے والی 12ہزار فی کس رقم میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟

    وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ غربت و تخفیف چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں کو احساس کیش کے ذریعے 12 ہزار دیئے جا رہے تھے انہیں اب 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹس کے خلاف سخت...
  8. Rana Asim

    عمران خان عظیم کرکٹر لیکن بہت برے سیاستدان ہیں : اداکارہ متھیرا

    اداکارہ و میزبان متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو اچھا کرکٹر لیکن بہت برا سیاستدان قرار دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ’’دی کرنٹ‘‘ کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کے بارے میں بھی بات کی۔ میزبان واداکارہ متھیرا اپنے ساتھی فنکاروں کے بارے میں اکثر متنازع بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں۔...
  9. Muhammad Awais Malik

    وزیراعظم کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے والا ایکٹیوسٹ گرفتار

    وزیراعظم عمران خان اور ان کی فیملی سے متعلق نازیبا سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے والے ایکٹیوسٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صابر ہاشمی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیاہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا اس حوالے...
  10. S

    ذاتی حملے کرنے کی مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم نے ذاتی حملوں پر مشتمل مہم کو گھٹیا اور نا قابل برداشت قرار دیتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جارہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت...
  11. Rana Asim

    رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بلاسود قرض ملے گا

    ایکسپریس نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر میں سندھ آیا ہوں، 5 ارب روپے سندھ کے ہزاروں نوجوانوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے...
  12. Rana Asim

    جو گھبرائے ہیں،انہیں شجاعت کی صحت یاد آ گئی:مریم کا وزیراعظم کےبیان پر طنز

    ملکی سیاست میں ہلچل، جہاں ایک طرف اپوزیشن کے رابطے تیزہوگئے ہیں وہی دوسری طرف وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوگئے۔ وزیراعظم کے میڈیا اجلاس طلب کرنے پرمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "اور گھبرا اپوزیشن رہی ہے؟" وزیراعظم عمران خان نے...
  13. Muhammad Awais Malik

    امریکی جنگ نے مزید دہشت گرد پیدا کیے،طالبان کا کوئی متبادل نہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ نے مزید دہشت گرد پیدا کیے ہیں، بطور اتحادی امریکی پالیسیوں کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ گفتگو سی این این کے اینکر فرید زکریا کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ابھی بھی ڈرون حملوں...
  14. Muhammad Awais Malik

    اگر کل پرویز الہی جھوٹا تھا تو آج ووٹ کیلئے ساتھی کیسے بن گیا؟خواجہ آصف

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہےکہ ملک میں آئندہ چند ماہ میں بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے یہ دعویٰ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ آئندہ 15 سے 20 روز میں صورتحال بالکل واضح ہوجائے گی، عوام کو جلد...
  15. Rana Asim

    وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت کو تیسری شادی کرنے پر کیا نصیحت کی؟

    تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد عامر لیاقت خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے نظر آرہے ہیں۔ حکمران سیاسی جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اُنہیں اہم مشورہ دیا ہے کہ اب اور شادیاں نا کرنا۔ سوشل میڈیا...
  16. Rana Asim

    میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت پر وزیراعظم کا نوٹس

    وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی تحصیل میاں چنوں میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،...
  17. S

    وزیراعظم کا وفاقی اداروں کو ایک لاکھ 7 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

    وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایت پر حل شدہ شکایات کی نظرثانی کا حکم دیدیا ہے، اس ضمن میں وزیراعظم کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ شکایات...
  18. S

    غیرملکی ائیرلائن کو اندرون ملک اجازت پر تحفظات،وزیراعظم کو خط

    حکومت کی جانب سے غیر ملکی ائیر لائن کو اندرون ملک فلائٹس کی اجازت ملنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) سمیت ملک کی دیگر ائیرلائنز نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے غیرملکی ایئرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت ملنے کے فیصلے پر ملکی ایئرلائنز سراپا احتجاج...
  19. Muhammad Awais Malik

    حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد،پی ڈی ایم کے فیصلے پر بلاول بھٹو کا ردعمل

    اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ہے، پیپلزپارٹی نے بھی تحریک کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گی،...
  20. A

    وزیراعظم کا اسلام آباد میں بغیر پروٹوکول دورہ، حکام میں کھلبلی مچ گئی

    وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں بغیر پروٹوکول دورہ، حکام میں کھلبلی مچ گئی، وزیراعظم نے دورہ تعمیر میں سست روی کی اطلاعات پر کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے G-13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول کے اچانک دورہ کیا تو منصوبے کی جگہ پر پہنچنے پر کام کرنے والا سٹاف اور حکام موجود نہ...