خبریں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، جسٹس شاہد وحید نے 5 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو بیس اضافی نمبر دینے کے کیس کا اختلافی نوٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا۔ اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ از خود نوٹس میں وہ باتیں زیر بحث لائی گئیں جو کیس کا حصہ ہی نہیں تھیں۔ اختلافی نوٹ کے مطابق ،20 اضافی نمبر دینے کے معاملے پر اٹارنی جنرل اور پی ایم ڈی سی جواب جمع کرائیں جسٹس شاہد وحید کے اختلافی نوٹ کے مطابق میری احتراماً رائے ہے کہ بینچ کا کوئی بھی جج بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھاتا ہے تو یہ اس کا شکایت کنندہ بننے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشن لینے پر پابندی لگادی تھی۔ یہ کیس حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبردینے کا کا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف خان سمیت آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ملزمان سے متعلق اہم انکشافات کردیئے، پولیس کے مطابق ملزمان نے لاہور میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی مائرہ کو بھی قتل کیا تھا، مقدمے میں نامزد ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکرلڑکی کوقتل کیا تھا، مائرہ قتل کیس میں ملزم طاہر ضمانت پر ہے اور بھائی ظاہرگرفتار ہے۔ پولیس کا کہنا تھا عاطف منصف،ساتھیوں کےقتل کامقدمہ طاہرجاوید،سجاد،اسلم زرکیخلاف درج ہوا ، مقتول عاطف منصف پی ٹی آئی رہنمااورملزمان کاسیاسی مخالف تھا،رواں ماہ ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی عہدیدارکی چلتی گاڑی پرفائرنگ مقامی عہدیدار عاطف منصف خان سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے۔ فائرنگ کا واقعہ تحصیل حویلیاں کےعلاقے لنگڑہ میں تحصیل ناظم حویلیاں میں پیش آیا، فائرنگ سےگاڑی مکمل جل گئی،ڈی پی اوایبٹ آباد نے بتایا تھا کہ عاطف منصف خان کی گاڑی کو راستے میں بلندی سے نشانہ بنایا گیا، ملزمان کو پتا تھا گاڑی گزرے گی، کوئی راکٹ حملہ نہیں ہوا لیکن تحقیقات کررہے ہیں گاڑی کوآگ کیسے لگی۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 8 افراد کے قتل میں ملوث15ملزمان زیر حراست ہیں، واقعےکے مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔
جاپانی کمپنی کی پاکستان کو بڑی پیشکش، روسی تیل 35 فیصد کم قیمت پر فروخت جاپان کی معروف ٹریڈنگ کمپنی نے اپنی آئرش پارٹنر کمپنی کے ساتھ ملکر پاکستان کو بڑی پیش کش کردی، روسی تیل اور نائیجریا کی ایل این جی عالمی مارکیٹ سے پینتیس فیصد کم میں فروخت کرنے کی آفر دے ڈالی۔ جاپانی کمپنی کے نمائندے سے ٹوکیو میں سفیر پاکستان کو یہ پیشکش کی ہے، ملاقات جاپان میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری شخصیت اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے توسط سے ہوئی،جس میں جاپانی کمپنی کے نمائندے نے جاپان میں پاکستانی سفیر کو تیل اور ایل این جی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا . جاپانی نمائندے نے بتایا ان کی جاپانی کمپنی اور آئرلینڈ کی شراکت دار کمپنی کے پاس روسی تیل اور نائیجریا کی ایل این جی فروخت کرنے کا لائسنس ہے اور اگر حکومت پاکستان تیل و گیس کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے تو جاپانی کمپنی عالمی مارکیٹ سے پینتیس فیصد کم میں یہ دونوں اشیا پاکستان کو فروخت کرسکتی ہے. پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے کہا پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اس پیشکش پر غور کرسکتا ہے جس کے لئے اس پیشکش کی تمام جزیات کے ساتھ ہم حکومت پاکستان کے متعلقہ محکموں کو آگاہ کریں گے اور اگر اسلام آباد سے جواب موصول ہوا تو جاپانی کمپنی کو آگاہ کردیا جائے گا . پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کہتے ہیں پاکستان کو اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے ، پاکستان کے ذرمبادلہ کے بڑے ذخائر صرف تیل و گیس کی درآمد پر خرچ ہورہے ہیں،اگر عالمی قوانین اجازت دیں تو پاکستان کو سستے تیل و گیس کی خریداری تمام بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا خیال رکھتے ہوئے کرنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے یہی وجہ تھی کہ انہوں نے جاپانی کمپنی کو سفیر پاکستان سے ملاقات کرانے کا اہتمام کیا ہے باقی حکومت پاکستان نے فیصلہ کرنا ہے ۔
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزیراعظم کو گریڈ 16 سے 22 تک کے افسران کو مفت بجلی کی فراہمی ختم کرنے کی سفارش کردی۔ کمیٹی نے پاورڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کے لیے دی گئی گرانٹ میں سے ایک ارب 48 کروڑ لیپس ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت توانائی سے متعلق سال 2021-22 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاورڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کے لیے دی گئی گرانٹ میں سے ایک ارب 48 کروڑ لیپس ہونےکا انکشاف ہوا جس پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا اور حکام کے جواب پر عدم اطمینان کا بھی اظہار کیا۔ کمیٹی نے گرانٹ لیپس ہونے کے معاملے سمیت دیگر آڈٹ اعتراضات کی انکوائری کرنے کی ہدایت کردی جب کہ وزارت توانائی کو دوبارہ محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔ چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ ہم نے بجلی کے مفت یونٹس ختم کرنے کی ہداہت کی تھی،کمیٹی کی ہدایت پر عملدرآمد کا جواب نہیں آیا، پاور ڈویژن کے نقصانات کتنے ہیں؟ اس پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے جواب دیا کہ اس سال نقصانات 590 ارب تک ہوں گے۔ پاور ڈویژن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ افسران کو ایک سال میں 9 ارب کے قریب بجلی مفت دی جاتی ہے،نور عالم خان نے کہا کہ ایم این اے اور پارلیمنٹیرین نہ فری بجلی لگاتے ہیں نہ فری گیس لگاتے ہیں۔
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ برقرار ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پیٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے سوال اٹھایا اس اسکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ وہ کہاں سے آئے گی اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے؟ اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا،آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور رہا ہے۔ پاکستان اور بین الا قوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایک ماہ قبل شروع ہونے والے مذاکرات کے بعد فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، لیکن معاہدہ تاخیر کا شکار ہے،معاہدے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط جاری ہو سکے گی۔
سینئر سیاستدان اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جو مفرور مجرم ہوتا ہے وہ اپنا اپیل کا حق کھو بیٹھتا ہے۔ خبررساں ادارے جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے ذریعے نواز شریف کو ملنے ریلیف ملنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو مفرور ہو وہ اپنا رائٹ ٹو اپیل ہی گنوا بیٹھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف صاحب ہو یا کوئی اور پاکستانی انہوں نے اپنا اپیل کا حق کھو دیا ہے، انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 8 ہفتے کے بجائے چار سال سے لندن میں رہائش پزیر رہیں گے، عدالت میں پیش نہیں ہوں گے اس لیے ان کی اپیل تو سنی ہی نہیں جاسکتی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پھر بھی اگر کسی طرح سے ان کی اپیل سنی جاتی ہے تو ان کو ریلیف دینے میں سب سے زیادہ ان کی مفروری حائل ہوگی۔ اسی پروگرام میں شریک سینئر وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارلیمان کو سیاسی پارٹیوں کے زعماء ہی چلاتے ہیں،ہمیشہ سے ایسا ہوتا آیا ہے کہ پارلیمان میں کچھ فیصلے کچھ طبقات اور خاندانوں کے مفاد کیلئے کیے جاتے ہیں، یہ معاملہ ایسے ہی چلتا ہے رہتا ہے، بعض اوقات ان معاملات میں عمومی مفاد بھی شامل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اپیل کے قانون سے سردست کچھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا مگر آگے چل کر اس قانون سے کا فائدہ اور بھی لوگوں کو پہنچے گا، وہ جو ہم کہتے ہیں کہ اپیل کا حق جو شرعاََ بھی ضروری ہے ، آئین کی رو سے بھی ضروری ہے، یہ اپیل کا حق اگر کسی ایک کو ملتا ہے تو وہ سب کو مل جائے گا۔
پاکستانی اشیا برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کے لئے خوشخبری، یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا، پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔ بلند خدشات فہرست اینٹی منی لانڈرنگ کے خراب نظام کی نشاندہی کرتی ہے اور بلند خدشات فہرست دہشت گرد فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔ وزیر تجارت نوید قمر کہتے ہیں ہمیں یہ کامیابی بلاول بھٹوکی انتھک کوششوں سے ملی، یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریزکی فہرست سےنکال دیا، ان خامیوں کو دور کرلیا ہے جوعالمی مالیاتی نظام کے لئے خطرہ نہیں۔ نوید قمر نے مزید کہا یورپی یونین نے پاکستان کو 2018 سے ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا، اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیر ضروری بوجھ ڈالا تھا۔ 14نومبر کو برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا،برطانوی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا تھا برطانیہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ روکنےکی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے ایک بار پھر ملک کی گرتی معیشت پر مایوسی کا اظہار کردیا، شان نے کہا ایسا مستقبل تو نہیں چاہا تھا، انسٹاگرام پر شان نے پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر کے حوالے سے ایک خبر شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا کہ پاکستانی روپے کی قدر ایتھیوپیا سے بھی کم ہوگئی ہے۔ اس خبر کے کیپشن میں سینئر اداکار نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےشان نے لکھا یہ ایک بہت افسوس ناک دن ہے، ایک بہتر مستقبل کے لئے ہم سب نے اپنی پوری زندگی محنت کی، اور موجودہ صورتحال وہ مستقبل نہیں ہے جس کا ہم نے تصوّر کیا تھا۔ CqTjAPNs25P اس سے پہلے شان شاہد نے پاکستان فلم انڈسٹری پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ کھیلتی ہیں تو پھر فلمیں کیوں نہیں لگ سکتیں؟ شان شاہد کا کہنا تھا امجد اسلام امجد سمیت سب بڑی شخصیات اور ادبی لوگ تو چلے گئے صرف سیاستدان بچ گئے ہیں، عام آدمی کے حقوق آج صرف سیاستدانوں کے نعروں میں رہ گئے۔ اداکار نے سوال اٹھایا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ کھیلتی ہیں تو پھر فلمیں کیوں نہیں لگ سکتیں؟ پاکستان فلم انڈسٹری یتیم بچے کی طرح چل رہی ہے۔
انٹراپارٹی انتخابات پرائے آئین کے مطابق کروائے گئے جبکہ نئی آئینی ترامیم ہم نے واپس لے لی ہیں: جمال انصاری چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرسربراہی 3 رکنی بینچ نے آج پاکستان تحریک انصاف کے آئین میں ترامیم اور انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران پولیٹیکل ونگ حکام نے بتایا کہ تحریک انصاف نے اپنے پارٹی آئین میں ترمیم کیلئے 3 قراردادیں پاس کیں جس کی کاپیاں فراہم الیکشن کمشنر کو پیش کی گئیں۔ سماعت کے دوران پولیٹکل ونگ حکام نے بتایا کہ اجلاس کے منٹس اور ایجنڈا طلب کیا گیا، پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات کا طریقہ کار الیکشن کمیشن کو بتائے بغیر آئینی ترمیم میں تبدیل کیا۔ پارٹی چیئرمین کے انتخابات تحریک انصاف کے موجودہ آئین کے مطابق خفیہ بیلٹ سے ہوتے ہیں جبکہ تحریک انصاف نے ترامیم سے پارٹی چیئرمین کے انتخابات کو شو آف ہینڈز سے کر دیا ہے۔ انٹراپارٹی انتخابات کو بھی الیکشن کمیشن نے منظور کرنا ہے۔ وکیل ر تحریک انصاف جمال انصاری نے بتایا کہ انٹراپارٹی انتخابات پرائے آئین کے مطابق کروائے گئے جبکہ نئی آئینی ترامیم ہم نے واپس لے لی ہیں۔ انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق تفصیلات جمع کیں جس پر الیکشن کمیشن کی طرف سے اعتراض نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جن آئینی ترامیم پر اعتراض کیا گیا وہ ہم نے واپس لے لی ہیں۔ جمال انصاری نے بتایا کہ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے نتائج ہم نے الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے ہیں۔ آئینی ترامیم اور انٹراپارٹی انتخابات الگ الگ معاملہ ہے۔ معاملے کو دیکھ کر حکم جاری کر دیا جاتا ہے۔ تحریک انصاف کے دلائل سننے کے بعد چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے آئین میں ترامیم کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے خام تیل کی درآمد کا عمل شروع کرنے میں سست پیش رفت پر روس نے مایوسی کا اظہار کردیا، ذرائع کے مطابق روس پہلے ہی پاکستان کی جانب سے خام تیل درآمد کرنے کے اقدام پرشکوک کا اظہار کرچکا ہے، روس نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ پہلے خام تیل کا ایک کارگو درآمد کرے جو پاکستان کی سنجیدگی کی نشاندہی کرے گا۔ پاکستان نے اگلے ماہ ایک کارگو درآمد کرنے پر اتفاق کیا تھا،حالیہ پیش رفت میں روس یہ جان کر مایوس ہوا پاکستان نے روس سے خام تیل خریدنے کے حوالے سے کی گئی یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک کسی قسم کے اقدام کا آغاز نہیں کیا۔ پاکستان نے روس سے وعدہ کیا تھا وہ ایک نئی اسپیشل پرپز وہیکل کمپنی قائم کرے گا جو پاکستانی ریفائنریوں کو روسی تیل کی درآمد کی ذمے دار ہوگی۔تاہم پاکستان نے اس منصوبے پر کام ہی شروع نہیں کیا اور کو رجسٹر کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھا جس کے باعث روس ناراض ہوا، پاکستان کو اس کمپنی کو سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹر کرنا تھا۔ وزیر پٹرولیم کے اعلان کے مطابق روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ اپریل کے پہلے ہفتے تک پہنچ جائے گی،ایس پی وی کے قیام میں تاخیر کی وجہ سے ذرائع نے بتایا پہلی کھیپ اب اس سال مئی میں آنے کی امید ہے،روس کے ساتھ خام تیل کی قیمتوں کے بارے میں گفت و شنید سب سے اہم مسئلہ رہا ہے۔ امریکا نے پاکستان کو کہا تھا وہ روس کے ساتھ قیمت پر بات چیت کے لیے جی سیون تیل کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر عمل کرے، ذرائع نے کہا ہے روس کے ساتھ خام تیل کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے میں بہت سی پیچیدگیاں تھیں۔ ذرائع کے مطباعربین خام تیل نے ڈیزل زیادہ اور فرنس آئل کم پیدا کیا۔لیکن روسی خام تیل کے معاملے میں یہ اس کے برعکس تھا جو زیادہ فرنس آئل اور کم ڈیزل پیدا کرے گا۔لہذا ڈیزل کی کم پیداوار روس کی طرف سے خام تیل کی تجارت پر پیش کردہ مراعات کو ختم کر دے گی۔عربی تیل 45 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزلاور 25 فیصد فرنس آئل پیدا کرتا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ روسی خام تیل 32 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 50 فیصد فرنس آئل پیدا کرے گا۔اگر ہم اس تناسب کو لیں تو پاکستان کو روس سے زیادہ ڈسکاؤنٹ لینے کی ضرورت ہے، ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایسے خام تیل کی ضرورت ہے جو زیادہ ڈیزل آئل پیدا کرے۔ ماسکو پہلے ہی اسلام آباد کو یومیہ 100,000 بیرل خام تیل برآمد کرنے کی پیشکش کر چکا ہے۔چونکہ پاکستان کو ڈالر کی کمی کا سامنا ہے، اس لیے ملک کے لیے روسی خام تیل کی اسی کرنسی میں ادائیگی کرنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔اس سے قبل ایک غیر ملکی کمپنی نے پاکستانی ریفائنری کو روسی خام تیل درآمد کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن پاکستانی بینکوں نے ادائیگی سے انکار کردیا تھا۔
کینین حکام نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق سرکاری تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ارشد شریف پر قتل سے پہلے یا بعد میں کوئی تشدد نہیں کیا گیا، صحافی ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ تھا، قتل کی منصوبہ بندی کے شواہد نہیں ملے۔ کینین حکام کی رپورٹ رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی گاڑی پر فائر اس لیے کیا گیا کہ وہ ناکے پر نہیں رکی، ارشد شریف کی گاڑی سے فائر کیے جانے کا دعویٰ بھی غلط قرار دیا گیا۔ حکام نے فائرنگ کرنے والے افسران کے نشے میں ہونے کی ابتدائی رپورٹ کی بھی تردید کی،کینیا کی سرکاری رپورٹ میں لاپروائی سے فائرنگ کرنے والے 2 افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی،تحقیقات کے لیے کینیا جانے والے 2 پاکستانی افسران عمر شاہد حامد اور اطہر وحید اپنی رپورٹ میں قتل کو منصوبہ بندی کا نتیجہ قرار دے چکے ہیں۔ پاکستانی افسران کی رپورٹ میں کینیا کی پولیس پر قتل کے جرم کے پردہ پوشی کرنےکا الزام بھی لگایا گیا تھا جب کہ کینیا کی انسانی حقوق کمیشن کا بھی خیال ہےکہ پولیس ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ارشد شریف کے قتل کا الزام کینیا میں ان کے میزبانوں وقار اور خرم احمد پرلگایا تھا جب کہ وقار اور خرم اپنے وکیل کے ذریعے قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار کرچکے ہیں۔
عدلیہ کے یہ قواعد وضوابط 2001ء میں سپریم کورٹ کے ججز نے فل کورٹ کے تحت بنائے تھے : سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے نجی ٹی وی چینل بول ٹی وی کے پروگرام تجزیہ سمیع ابراہیم کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 2A میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ آزاد ہو گی اور آزادی کے ساتھ ساتھ وہ اپنے اختیارات کے معاملات خود حل کرے گی۔ عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے کوئی ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ عدلیہ کے رولز میں مداخلت کا مطلب عدلیہ کی آزادی ختم ہو جائے گی۔ انور منصور نے شرف فریدی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُس میں کہا گیا تھا کہ عدلیہ کے فنانشل کے علاوہ تمام معاملات واختیارات کا فیصلہ کورٹ خود کرے گی اس کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا۔ عدلیہ کے یہ قواعد وضوابط 2001ء میں سپریم کورٹ کے ججز نے فل کورٹ کے تحت بنائے تھے ، آج تک اس کے مطابق عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فل بنچ نے 2001ء میں بینچ بنانے اور سوموٹو کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان کو دیا تھا جو تب تک سے اب تک ایسے ہی چل رہا ہے۔ اب انہیں تکلیف یہ ہے کہ سپریم کورٹ ہمارے معاملات کو کیسے دیکھ سکتی ہے؟ پی ڈی ایم اسی لیے پارلیمنٹ میں گئی ہے۔ جب قواعد وضوابط بنیں گے تو چیلنج بھی ہو سکیں گے، دیکھتے ہں کیا ہوتا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف ارسلان وڑائچ نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: آرٹیکل 2A کے تحت عدلیہ آزاد ہے اور اپنے اختیارات خود حاصل کرے گی! سابق اٹارنی جنرل! لکھ لو یہ حکومت بہت زلیل ہونے والی ہے!
امریکا نے زلمے خلیل زاد کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا، امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا زلمےخلیل زاد کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور زلمے خلیل زاد کا بیان انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا زلمے خلیل زاد عام شہری ہیں اور ان کے بیانات ذاتی حیثیت میں ہیں،عوام کو آئینی و جمہوری طریقے سے رہنماؤں کا انتخاب کرنے دیا جائے، تشدد، ہراسانی یا دھمکی کا سیاست میں عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔ 22 مارچ کو سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد اپنے ٹوئٹر پیغامات میں عمران خان کی گرفتاری اور تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا، سابق امریکی سفارت کار زلمے خلیل زاد بیانات میں عمران خان کے مؤقف کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں الیکشن جلد کرا دیے جائیں، اس پر پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی احتجاج کیا تھا۔ زلمے خلیل زاد نے کہا تھا پاکستان کو تین بحرانوں کا سامنا ہے، یہ بحران سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی کے ہیں،یہ سنجیدہ ، جرات مندانہ سوچ، اور حکمت عملی کا وقت ہے، سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی دینا، قتل کرنا غلط راستہ ہے۔ زلمے خلیل زاد نے کہا تھا عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی بحران مزید گہرا ہو گا، خرابی کو روکنے کے لیے جون کے اوائل میں قومی انتخابات کے لیے ایک تاریخ مقرر کریں، جو پارٹی الیکشن جیتے گی اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہو گا کہ کیا کرنا چاہیے۔
سستا اور مفت سرکاری آٹا عوام کی جان پر بن آیا، پنجاب میں مزید دو افراد جان سے گئے، ساہیوال میں مفت آٹا تقسیم سنٹر پر پولیس کے تشدد سے دو خواتین جاں بحق اور سینتالیس زخمی ہوچکی ہیں،واقعہ قائد اعظم اسٹیڈیم میں بنے مفت آٹا تقسیم سنٹر پر پیش آیا۔ پولیس کے تشدد سے 43 خواتین زخمی ہوگئیں، دو زخمی خواتین جان کی بازی ہار گئیں،عینی شاہدین کے مطابق آٹا ایپ بند ہونے سے پولیس عوام کا رش کنٹرول نہ کر سکی، ایپ بند ہونے سے آٹا نہیں دیا جا رہا تھا جس پر پولیس نے رش ختم کروانے کیلئے دھکے دیے، ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس تصادم میں زخمی ہونے والی خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ڈی سی ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال بھی موقع پر موجود تھے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں مفت آٹا تقسیم کے دوران بد نظمی کی وجہ سے چھ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں،حکومت نے رمضان سے قبل مستحق خاندانوں کو ماہانہ 30کلو آٹا مفت مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا، مستحق خاندانوں کو مفت آٹا تقسیم کرنے کی وجہ سے سستے آٹے پر سبسڈی ختم کر دی جس کی وجہ سے جو آٹے کا تھیلہ غریب کو 640روپے میں مل رہا تھا وہ 1158کا بھی نہیں مل رہا۔
عمران ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا کریں، خرم دستگیر وفاقی وزیر توانائی خرم دستیگر نے عمران خان کو زمان پارک کا بجلی کا بل ادا کرنے کا مشورہ دے ڈالا، جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا اگر عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اسٹاف کو زمان پارک گھر کو چیک کرنے دیں۔ خرم دستگیر کہتے ہیں عمران خان بجلی کا بل ادا کر دیں تو مقدمے سے بچ جائيں گے،لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے زمان پارک انتظامیہ کو بجلی چوری کی شکایت پر نوٹس جاری کیا،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر زمان پارک میں بجلی چوری کی اطلاع ملی۔ نوٹس میں مزید کہا گیا شکایت پر لیسکو ٹیم نے چیک کرنےکی کوشش کی تو وہاں تعینات سکیورٹی نے اجازت نہیں دی،لیسکو ٹیم کے پاس اب پولیس سے مدد لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو نےکہا تھا کہ انہیں زمان پارک میں بجلی چوری کی شکایات ملی ہیں،لیسکو کی ٹیم نے وہاں جانےکی کوشش کی، لیکن سیکیورٹی نے اجازت نہیں دی،زمان پارک انتظامیہ کو دیے گئے نوٹس میں لیسکو نےکہا ہے کہ بجلی چوری کی شکایات کا جائزہ لینے کےلیے ٹیموں سےتعاون کیا جائے،بصورت دیگر لیسکو کے پاس پولیس سے مدد لینے کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔ سوشل میڈیا پر بھی تبصرے ہونے لگے، عدیل راجا نے لکھا مسلہ یہ ہے کہ زمان پارک میں سولر سسٹم لگا ہے۔ عمر خیام نے لکھا زمان پارک میں عمران خان کا گھر مکمل طور پر سولرائزڈ ہے اور اس کی زیادہ تر بجلی واپڈا کی سپلائی سے آزاد ہے۔ میں نے تین مہینے پہلے سسٹم انسٹال کر لیا تھا۔ زمان پارک سے بجلی چوری کا الزام لگانا سراسر مضحکہ خیز ہے۔
اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کو انتخابات کیلئے بیٹھ کر بات چیت کی دعوت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ دعوت سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شہزاد نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے دی اور کہا کہ آئینی وقانونی فریم ورک میں بیٹھ کر الیکشن کے راستے کی بات کریں، آگے بڑھنے کی بات کریں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی نہیں اس ملک کے لوگوں کی بات کررہا ہے، ہماری جماعت کسی قسم کا انتشار نہیں بلکہ پرامن الیکشن کی بات کرتی ہے، مگر یہاں فساد اور انتشار کے راستے چن کر الیکشن سے بھاگنے کے بہانے بنائے جارہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں عوام میں جاتی ہیں ، سیاسی جماعتوں کا عوام سے تعلق ختم نہیں ہوسکتا، پارلیمنٹ صدر کے آفس کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، مگر یہاں جب صدر آئین کی طرف توجہ دلاتے ہیں تو آپ ناراض ہوجاتے ہیں، آئین پاکستان نےفیڈریشن کے تمام یونٹس کو اکھٹا رکھا ہوا ہے، قومی لیڈران کا قوم کو اکھٹا رکھنےمیں اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی لیڈر مقبول ہوتا ہے تو اس کی جان کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے، یہاں زمان پار ک میں عمران خان کے گھر کو فتح کرنے کیلئے حملہ کیا گیا، لوگوں کو بے دردی سے شیلنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہمارے کارکنان کو گھروں سے اٹھایا گیا۔ ڈاکٹروسیم شہزاد نے کہا کہ ہمارے ملک میں آٹے کے حصول کیلئے لوگوں کی جانیں جارہی ہیں، غریب کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کی بات کی جاتی ہے تو آئی ایم ایف کی طرف سے جھاڑ پڑجاتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ہر صورت پلس ہی ہوگا ، مائنس نہیں ہوسکتا۔ خبررساں ادارے کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں مائنس عمران خان فارمولے کو تسلیم نہیں کریں گے، اس فارمولے کا مطلب پاکستانی عوام کی شکست ہے، سپریم کورٹ کا کام آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، فیصلوں پر عمل درآمد عوام خود کروائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی صورت ملک میں انتخابات نہیں کروائیں گے، یہ انتخابات ہونے بھی نہیں دیں گے، یہ کیسےاکتوبر میں الیکشن کروادیں گے، اکتوبر میں انتخابات کیلئے اگست میں حکومت ہونی چاہیے، کیا یہ لوگ اگست میں حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہیں؟ فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں اس وقت وہ لوگ بیٹھے ہیں جنہیں ان کے محلوں میں کوئی نہیں جانتا، ان سے بڑے فیصلے کروائے جارہے ہیں، کوئی بھی نگراں حکومت آئینی مدت پوری ہونے کے بعد اقتدار میں نہیں رہ سکتی، آئی ایم ایف معاہدہ ہو یا نا ہو حالات مشکل ہیں، انہوں نے غلط پالیسیوں سے ملک کا بھٹہ تو پہلے ہی بٹھادیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ کی اسٹریٹجی میں کوئی فرق نہیں آیا سوائے اس کے کہ ن لیگ کی اسٹریٹجی اب نواز شریف کے بجائے مریم نواز چلارہی ہیں، موجودہ حکومت کے پاس ظلم و جبر کے علاوہ کوئی اسٹریٹجی نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے اپنے خلاف بیان دینے پر درخواست دائر کی، درخواست میں وفاق، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عمران خان کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں مجھے براہ راست مجھے دھمکایا، عدالت فریقین کو میری گرفتاری سے اپنے منصوبوں پر عمل درآمد سے روکے۔ اس سے قبل عمران خان نے رانا ثناء اللہ کے اس بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری خواہش تو یہ ہے کہ ہم دونوں رہیں، تاہم اگر راناثناء اللہ ایسا کہہ رہے ہیں تو میں بس اتنا کہوں گا کہ وہ نہیں رہیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاتھا کہ ہمارا وجود ختم ہو رہا ہے، اب دونوں میں سے کسی ایک کا وجود باقی رہنا ہے۔اب عمران خان یا ہم میں سے کوئی ایک بچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لئے ہم ہر حد تک جائیں گے پھر یہ بھی نہیں سوچیں گے کہ کیا جمہوری ہے کیا غیر جمہوری، کیااصولی ہے اور کیا غیراصولی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یا عمران خان سیاست سے منفی ہوجائے گا یا ہم ہوجائیں گے۔ عمران خان نے اس سٹیج پر لاکھڑا کیا اور یہ اسکا قصور ہے۔
نیوٹرلز کی تھپکی اور آئی جی اسلام آباد کی ایماء پر تحریک انصاف کے حامیوں کو ڈرانےدھمکانےکیلئےفسطائیت کا سہارا لیا جارہا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے بعد اسلام آباد کی صورتحال پر عمران خان کا ردعمل۔۔ اسلام آبادہائیکورٹ سے واپسی پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جیساکہ 18مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں دیکھا گیا، پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس”نامعلوم افراد“ نے تحریک انصاف کےپرامن کارکنان،حتّٰی کہ ہمارے فوٹوگرافر پر حملہ کیا اور انہیں گرفتارکیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پرامن شہریوں کیخلاف تشدد کا ایسابےدریغ استعمال اور عام شہریوں کا اغواء نہایت اشتعال انگیز ہے انہوں نے مزید کہا کہ حتّٰی کہ میری گاڑی جوقریب ہی کھڑی تھی اور جس میں کوئ سوار بھی نہ تھا، پر دھاوا بولاگیا اور اسکی کھڑکیاں توڑی گئیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرلز کی تھپکی اور آئی جی اسلام آباد کی ایماء پر تحریک انصاف کے حامی عوام/شہریوں کو ڈرانےدھمکانےکیلئےاس فسطائیت کا سہارا لیا جارہا ہے۔
مقتول کے بیٹے کے مطابق اس کے والد کو گرفتاری کے دوران پولیس نے پہلے تھپڑمارے اور پھر گن کے بٹ مارے جس کی تاب نہ لاکر وہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حراست میں شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ درج ہونیوالی ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں مقتول شیخ منیر کو اسکے پچھلے حصے پر بٹ مارے، جس پر اسکا بٰٹا پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرنے لگا تو پولیس نے اسے بھی نہ بخشا اور دھکے اور تھپڑمارتے رہے پولیس تشدد سے مقتول شیخ منیر کی حالت غیرہوگئی جب انہیں ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کی۔ اہل علاقہ کے مطابق شیخ منیر نامی مقتول کباڑئیے کا کام کرتا تھا۔

Back
Top