
مقتول کے بیٹے کے مطابق اس کے والد کو گرفتاری کے دوران پولیس نے پہلے تھپڑمارے اور پھر گن کے بٹ مارے جس کی تاب نہ لاکر وہ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حراست میں شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
درج ہونیوالی ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں مقتول شیخ منیر کو اسکے پچھلے حصے پر بٹ مارے، جس پر اسکا بٰٹا پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرنے لگا تو پولیس نے اسے بھی نہ بخشا اور دھکے اور تھپڑمارتے رہے
پولیس تشدد سے مقتول شیخ منیر کی حالت غیرہوگئی جب انہیں ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کی۔
اہل علاقہ کے مطابق شیخ منیر نامی مقتول کباڑئیے کا کام کرتا تھا۔