ارشد شریف قتل غلط شناخت کا معاملہ تھا،کینین حکام کی رپورٹ جاری

arshad-sharif-kenya-report-pd.jpg


کینین حکام نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق سرکاری تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ارشد شریف پر قتل سے پہلے یا بعد میں کوئی تشدد نہیں کیا گیا، صحافی ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ تھا، قتل کی منصوبہ بندی کے شواہد نہیں ملے۔

کینین حکام کی رپورٹ رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی گاڑی پر فائر اس لیے کیا گیا کہ وہ ناکے پر نہیں رکی، ارشد شریف کی گاڑی سے فائر کیے جانے کا دعویٰ بھی غلط قرار دیا گیا۔

حکام نے فائرنگ کرنے والے افسران کے نشے میں ہونے کی ابتدائی رپورٹ کی بھی تردید کی،کینیا کی سرکاری رپورٹ میں لاپروائی سے فائرنگ کرنے والے 2 افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی،تحقیقات کے لیے کینیا جانے والے 2 پاکستانی افسران عمر شاہد حامد اور اطہر وحید اپنی رپورٹ میں قتل کو منصوبہ بندی کا نتیجہ قرار دے چکے ہیں۔

پاکستانی افسران کی رپورٹ میں کینیا کی پولیس پر قتل کے جرم کے پردہ پوشی کرنےکا الزام بھی لگایا گیا تھا جب کہ کینیا کی انسانی حقوق کمیشن کا بھی خیال ہےکہ پولیس ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے ارشد شریف کے قتل کا الزام کینیا میں ان کے میزبانوں وقار اور خرم احمد پرلگایا تھا جب کہ وقار اور خرم اپنے وکیل کے ذریعے قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار کرچکے ہیں۔
 

Amatuka

MPA (400+ posts)
Pehlae sumajh lagi kae Arshad Shareef kae saath Hadsa ho gia phir jub ziada dimagh laraya to Patta laga kae us nae is duniya kae narawa salook sae tung aa kae khudkashi ker li.
Jaesa kae zillae Shah kae barae mae patta laga kae pehlae us ko IK nae qatal kia. Baad mae patta laga kae is duniya sae tung aa kae us nae ja kae sarak pae chulti hue taez raftar Gari sae tukar Mar ker hadsa ker Liya. Both cases closed.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کی پولیس جو کچھ کر رہی ہے کینیا کی پولیس کے بھی ایسے ہی حالات ہیں۔جیسے اس پولیس کو اپنی عوام مروانے کو خلاف آین استعمال کیا جاسکتا ہے ویسے ہی ان کرائے کے قاتلوں کو استعمال کیا گیا۔اب کینیا نے اپنے منہ پر یہ کالک تھڑی ملنی تھی؟کہ ان کے ہاں کے ادارے اس قدر کرپٹ بلکہ کرائے کے قاتل ہیں؟
دوسرا یہاں کے قاتلوں کا اثرورسوخ کینیا کی حکومت پر مظلوم سے بہت زیادہ ہے ۔
رپورٹیں جو بھی کہیں۔صاف بات ہے ۔ارشد شریف کا جرم بھی اور سزا بھی باجوہ سے جڑی ہوئ ہے