آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کی حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

petrol-price-imf-ppkk.jpg


آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ برقرار ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پیٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے سوال اٹھایا اس اسکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ وہ کہاں سے آئے گی اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے؟ اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا،آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور رہا ہے۔

پاکستان اور بین الا قوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایک ماہ قبل شروع ہونے والے مذاکرات کے بعد فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، لیکن معاہدہ تاخیر کا شکار ہے،معاہدے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط جاری ہو سکے گی۔