سوموٹونوٹس معاملہ: جسٹس شاہدوحید کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا

justice-sha.jpg

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، جسٹس شاہد وحید نے 5 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو بیس اضافی نمبر دینے کے کیس کا اختلافی نوٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا۔

اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ از خود نوٹس میں وہ باتیں زیر بحث لائی گئیں جو کیس کا حصہ ہی نہیں تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1641395294058299396
اختلافی نوٹ کے مطابق ،20 اضافی نمبر دینے کے معاملے پر اٹارنی جنرل اور پی ایم ڈی سی جواب جمع کرائیں

جسٹس شاہد وحید کے اختلافی نوٹ کے مطابق میری احتراماً رائے ہے کہ بینچ کا کوئی بھی جج بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھاتا ہے تو یہ اس کا شکایت کنندہ بننے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشن لینے پر پابندی لگادی تھی۔ یہ کیس حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبردینے کا کا تھا۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
بیس نمبر کس دو نمبری کرپٹ حافظ کے لئے
ہیں
ویسے بیس نمبر لے کر یہ کیا اور پٹ لے گا جو اب تک نہیں پٹ سکا