Afaq Chaudhry
Chief Minister (5k+ posts)
اسلام نہ ایسا تھا نہ ایسا ہے . ایسا لکھنے والوں کا اسلام کی تعلیمات سے کوئی تعلق کا دعوی ہے تو ایسے کلمات دیکھ کر انسان یقین نہیں کر سکتا ، اگر ایسے کلمات کسی مجلس ،کسی جلسے ، کسی جلوس ، کسی گلی بازار ،کسی محفل میں کئے جاتے تو ایک بھیانک منظر ہوتا ، ان پر توہین کے مقدمے چلتے ،پاکستان میں سب نے لوگوں کو زندہ جلاتے دیکھا ہے ، یہ جذبات سے کھیلنے والے لوگ نہ شیعہ نہ سنی ، یہ فرا واریت کے بتوں کے پرستش کرنے والے لوگ ہوتے ہیں ، جو فورم پر اجنبی چہروں کے ساتھ یہ مکروہ کھیل کھیلتے ہیں اور آگ اگا کر رفو چکر ہو جاتے ہیں ، ایسے لوگ بار بار بین ہونے کے باوجود آتے ہیں ، نام بدل کر آتے ہیں ، احتجاج ہوتا ہے ، خبر دار کیا جاتا ہے اڈمن اس کا سخت نوٹس لے بار بار کہا جاتا ہے ، اس سارے انتباہ کے باوجود ابھی تک کچھ لوگ نام لیکر تبصرے کر رہے ہیں ،اس سے گزارش ہے کہ اس بات کو چھوڑ دیں کہ کس نے کیا کہا تھا اور کیا نہیں کہا تھا ، دشمن آپ کو مسلمان کے بھیس میں لڑانا چاہتے ہیں ،کوئی شیعہ بن کر کوئی سنی بن کر لڑتا ہے ،کوئی لبرل اور آزاد خیال بن کر آگ لگاتا ہے ، ایسے فتنوں کو پہچانئے ، ایسی تبصروں اور باتوں سے کسی کی جنّت کا فیصلہ نہیں ہونا ، جس ذات نے سب کی جنّت کا فیصلہ کرنا ہے وہ کہتا ہے کہ میری رسی کو مضبوطی سے پکڑو ،جبکہ ہم ٹکرے کر رہے ہیں اور لڑ رہے ہیں ،الله جانتا ہے ہم نہیں جانتے ، ہر ایک اپنے اعمال کا ذمہ دار ہے ،اس لئے الزام وہ لگاتا ہے ، گستاخی وہ کرتا ہے جس کو الله پر یقین نہیں ،اس کی جزا اور سزا پر یقین نہیں ، اس کی قدرت اور طاقت پر یقین نہیں ،اس کے رب ہونے اور انسان کو اس کا غلام ہونے پر یقین نہیں ، ایسے لوگوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیں ، الله جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے ،سرکش اور نافرمان کی رسی ڈھیلی کرتا ہے ، الله سم سب کو معاف کرے