Atif
Chief Minister (5k+ posts)
میں کہتا ہوں طالبان کیا وہ تمام لوگ جو دہشت گردی کرتے ہیں اور بے گناہوں کو قتل کرتے ہیں وہ سخت سے سخت سزا کے مستحق ہیں اور اللہ تعالیٰ انہیں آخرت میں ویسے ہی سزا دے گا جو کسی بے گناہ کی جان لینے والے کو دی جائے گی۔ اسلام کسی کو مذہب کے نام پر قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ اور یہ ٹی ٹی پی کے لوگ جو اسلام کے نام پر کر رہے ہیں یہ اسلام نہیں۔ باقی میں کسی کو خنزیر کہتا ہوں نہ کتے۔ ہاں آپ کے نذدیک دوسروں کو گالیاں دینا شاہد مخالفت یا نفرت کا انداز ہو میرا نہیں۔ میں نون لیگ کا سخت مخالف ہوں لیکن میری کوئی پوسٹ دکھا دیں اگر میں نے مخالف سیاسی لیڈر کے لیے گالی یا تضحیک کا لفظ لکھا ہو۔ میں نے نہ کبھی پاک فوج کو گالی دی نہ طالبان کی حمایت میں کوئی بات لکھی اور نہ ہی ملا کی جہالت کو موضوع بحث بنایا ہے لیکن ایسے تھریڈ پڑھتا ہوں۔ ہاں آپ کی کسی بات مخالفت اگر طالبان کی حمایت ہو تو یہ آپ کی سوچ ہے۔ کیوں کہ بقول آپ کے ، آپ کا اصول یہ ہے کہ جو آپ سے اختلاف کرے آپ اسے اچھا خاصا سبق سکھاتے ہیں۔ جہاں تک ان کے مسلمان ہونے یا نہ ہونے کا تعلق ہے اس پر میں کچھ نہیں کہتا وہ اللہ اور ان کا معاملہ ہے۔ میرے نذدیک شیعہ سنی وہابی اہل حدیث سب مسلمان ہیں سوائے ان کے جو ہمیں کافر کہتے اور سمجھتے ہیں اور جن کا نام لینے اور کافر کہنے سے آپ خفا ہوتے ہیں۔
میں بھی تو یہی کہہ رہا تھا کہ آپ کبھی نہیں کہیں گے کہ یہ مسلمان نہیں، حالانکہ کم از کم اس بات کو تو آپ بھی مان رہے ہیں کہ ایسے کاموں کا اسلام سے واسطہ نہیں، لیکن ایسے کام کرنے والے کو آپ کبھی غیر مسلم نہیں کہیں گے۔
اختلاف کس چیز پر ہے؟؟ جو میں نے کہا وہی آپ کہہ رہے ہو۔
:lol: