Democrate
Chief Minister (5k+ posts)
بھائی میں تو کسی کو بھی کافر نہیں کہتا۔اور آپ کی بات بالکل درست ہے کہ اکثر بے کار اور اپنے علاقوں کے بدمعاش اور فضول لوگ ہیں جو طالبان بھی ہیں اور اکثر طالبان کے نام پر دہشت گردی کرتے ہیں۔انہیں تو نماز پڑھنی بھی نہیں آتی بلکہ ایک زنانہ تعلیمی ادارے کو دھمکی آمیز خط میں یہ جملہ درج تھا۔’’قران میں عورتوں کی تعلیم کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے‘‘ (یہ جملہ میں نے خود پڑھا ہے)۔ اور ان کی اسلام کی تمام انٹرپرٹیشن غلط ہے۔تو میرے بھائی میں ان کی کسی بھی حرکت کو قابل ستائش نہیں سمجھتا۔ان کے کاموں کو غیر اسلامی سمجھتا ہوں۔ اور سب امن پسند لوگوں کی طرح بچوں اور عورتوں تو کیا کسی بھی غیر مسلح اور بے گناہ شخص کو مارنے کو گناہ کا باعث سمجھتا ہوں۔ اب کسی کو اس سے کیا غرض کہ میں کسی کو مسلمان سمجھتا ہوں یا نہیں۔اس بارے میں میری رائے کی کوئی اہمیت نہیں۔
آپ نے ایک نہایت ہی سیاسی جواب دیا ہے
چلو آپ یہ بتا دو مھربانی ہو گی
ابلیس کو کافر کہتے ہو یا مسلمان ؟
یہ اسکا فیصلہ بھی نہیں کر سکتے
اسکا جواب دینا آپ پر ضروری نہیں ہے بھر ہال