Democrate
Chief Minister (5k+ posts)
آپکی باتیں درست ہیں
اگر ایک ضرب عضب آپریشن فوج کے اندر ہو جائے تو آدھی دہشتگردی خود بخود ختم ہو جائے
فوج نے اب تک صرف ان دہشتگردوں کو پھانسیاں دی ہیں جنہوں نے فوجی جرنیلوں اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں
یہ بھی حقیقت ہے کہ فوج سویلینز اور سویلین اداروں پر ہونے والے حملوں پر خاموش تماشائی بنی رہی ہے اور ایک فوجی سکول پر حملے کے بعد اچانک متحرک ہوئی ہے
فوج نے جس طرح جمہوری حکومت کو پیچھے دھکیل کر فرنٹ سیٹ سنبھال لی ہے اس سے بھی بہت شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں
لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ کیا دہشتگردوں کو کھلا چھوڑ دیا جائے یا انکا سر کچلا جائے؟
فوج اگر جاگ گئی ہے اور اپنی اصلاح (جس کی مجھے توقع نہیں ہے) کرکے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے تو اسے ایک موقع دینا چاہئیے
یہ فوج جاگنے والی نہیں ،اگر جاگ جاتی تو سیاست سے کنارہ کشی کرتے
صرف خارجہ پالیسی پر قبضے کے لئے عمران کو لایا گیا اور جو بندے مرے انکا حساب کون دے گا
کوئی پوچھے انسے..کوئی ہے پوچھنے والا بات کرو تو دھمکیاں دیتے ہیں
یہ سارے مسلہ انکی سیاست میں آنے کی وجہ سے ہیں .یہ سیاست میں چولیں مارنے،ہاؤسنگ اور پیٹرول پمپس کھولنے کےعلاوہ کچھ سوچتے نہیں
ابھی آپ دیکھ لیں اور موازنہ کر لیں کیا یہ اپنے مخالفین کو قتل نہیں کروا رہے کیا یہ جنرل مشرّف کو پاکستان کے آئیں اور قانون سے اوپر نہیں سمج رہے
کون کہتا ہے یہ ٹھیک ہو گئے ہیں..سب ڈرامے ہیں انکے
میں اس دن انکو بدلہ ہوا سمجوں گا جس دن یہ آئیں پاکستان کی عزت کریں گے کیوں کہ وہی بنیاد ہے