اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ) محسن داوڑ محب وطن قبائلی عوام کو پاکستان کے خلاف ورغلارہاہے ، جس کے ثبوت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مل چکے ۔آپریشن ضرب عضب سے قبل یہی محسن داوڑ ڈرون حملوں کا حامی تھا ، اے پی ایس واقعے پر تو محسن داوڑ کے منہ سے ایک لفظ نہ نکلا لیکن جب پاک فوج نے آپریشن کرکے دہشتگردوں کو ان کے عبرتناک انجام تک پہنچانا شروع کیا تو محسن داوڑ کو پاک آرمی کے خلاف ان علاقوں میں لانچ کردیا گیا
دہشتگردی کی اس جنگ میں پاک فوج نے 1لاکھ کے قریب آپریشن کئے جس میں بڑی کامیابیاں ملیں۔ آنجہانی امریکی سینیٹر جان مکین اور امریکی کمانڈر سمیت پوری دنیا معترف ہے کہ پاک فوج نے ناممکن کو ممکن کیا۔سال 2001سے اب تک 81ہزار 7سو پاکستانی شہید ہوچکے ہیں، محسن داوڑ کی آنکھ کیوں نم نہیں ہوئی ، محسن داوڑ کی ملک دشمن حرکتوں کی وجہ سے قانون حرکت میں آئے توبھارتی،امریکی،برطانوی اور افغانی میڈیا واویلا کھڑا کردے ،
کیا وجہ ہے کہ محسن داوڑ کو سزا دینے کی بات کی جائے تو افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کا سابق سربراہ رحمت اﷲ نبیل اس کی حمایت میں میدان میں نکل آئے ،محسن داوڑ مفرور ہو اور غیر ملکی سفارتخانے میں اس کی کال ٹریس ہو، اس کا کیا مطلب ہے ؟ یہ وہ چند سوالات ہیں جن کا جواب محسن داوڑ کو دینا پڑے گا۔قانون کی عدالت میں تو وہ بولے گا لیکن عوامی عدالت میں بھی حساب دینا ہوگا۔قبائلی عوام محسن داوڑ اور اسکے حواریوں کا محاسبہ ضرور کرے گی۔
Daily 92 Roznama ePaper - محسن داوڑ قبائلی عوام کو پاکستان کیخلاف ورغلا رہا، اداروں کو ثبوت مل گئے
اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ) محسن داوڑ محب وطن قبائلی عوام کو پاکستان کے خلاف ورغلارہاہے ، جس کے ثبوت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مل چکے ۔آپریشن ضرب عضب سے قبل یہی محسن داوڑ ڈرون حملوں کا حامی تھا ، اے پی ایس واقعے پر تو محسن داوڑ کے منہ سے ایک لفظ نہ نکلا لیکن جب پاک فوج نے آپریشن کرکے...
www.roznama92news.com
لاہور ( رانا محمد عظیم) بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں کی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب، علی وزیر، محسن داوڑ اور منظور پشتین کے ذریعے پشتون نوجوانوں کو پاکستان اور اداروں کے خلاف ورغلانے کی سازش ناکام ہونے کے بعد پاکستان کے اندر دہشتگردی کیلئے چھ تنظیموں اور تین بڑے مافیا زکو استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پی ٹی ایم کی حمایت میں نوجوان لڑکیوں کو سامنے لا کر ان کے ذریعے اشتعال انگیزی پیدا کر کے حالات خراب کرنے کی بھی سازش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھاری فنڈنگ کے ساتھ پاکستان میں ان کیلئے کام کرنے والے مختلف گروپوں کو بھی ٹارگٹ دے دیا گیا ۔
با وثوق ذرائع کے مطابق را اور این ڈی ایس نے پاکستان میں امن خراب کرنے اور اداروں کے خلاف کام کرنے کیلئے نئے پلان ’’مشن سب ورژن ایکشن‘‘ پر کام شروع کردیا۔ ایک طرف پاکستان اور افغانستان کے ڈرگ اور اسلحہ مافیاکو استعمال کرنے کیلئے نہ صرف بھاری فنڈنگ کر دی گئی بلکہ ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار، داعش، بلوچ لبریشن آرمی، بلوچ ری پبلک آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، بلوچ ری پبلکن پارٹی، اور پشتون تحفظ مومنٹ سمیت ان سے قریب دیگر گروپس کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔
اس ضمن میں افغانستان کے اندر ان تمام گروپوں کے اہم افراد کی دو میٹنگز بھی ہو چکی ہیں جن کو را اور این ڈی ایس کے اہم ترین ذمہ داران نے نہ صرف چیئر کیا بلکہ ان کو ان کے اہداف بھی بتائے ۔ دوسری جانب پی ٹی ایم کی سپورٹ کیلئے نوجوان طالبات اور مختلف این جی اوز کیلئے کام کرنے والی لڑکیوں کی بھاری فنڈنگ کر دی گئی اور انہیں ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ وہ پی ٹی ایم کیلئے نوجوان طلبا ء اور دیگر نوجوانوں کو تیار کریں، باقاعدہ کمپین شروع کی جائے ،
یہی نوجوان خواتین مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے ان کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گی اور اس کے بعد مختلف شہروں میں ان سے جلسے جلوس کرائے جائیں گے ۔ خواتین کو استعمال کرنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ اگر کسی خاتون کو گرفتار یا مظاہرے سے روکا جاتا ہے تو پھر یہ تاثر دیکر پشتون نوجوانوں کو ورغلایا جائے گا کہ ان کیلئے آواز اٹھانے والی خواتین کو گرفتار کر کے پشتونوں کی توہین کی گئی ہے ۔اصل مقصد پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ آ پریشن کر کے بغاوت کے جذبات کو ابھارنا ہے ۔اس ضمن میں کچھ ایسے اساتذہ سے بھی رابطے کیئے جا رہے ہیں جو ماضی میں پی ٹی ایم کیلئے کام کر رہے تھے ،ان میں سے ایک ایسے ٹیچر بھی ہیں جن کا تعلق بھارت سے بھی قریبی رہا ہے ۔
Daily 92 Roznama ePaper - پاکستانی اداروں کیخلاف مشن سبورزن ایکشن پر کام شروع
لاہور ( رانا محمد عظیم) بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں کی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب، علی وزیر، محسن داوڑ اور منظور پشتین کے ذریعے پشتون نوجوانوں کو پاکستان اور اداروں کے خلاف ورغلانے کی سازش ناکام ہونے کے بعد پاکستان کے اندر دہشتگردی کیلئے چھ تنظیموں اور تین بڑے مافیا زکو استعمال کرنے...
www.roznama92news.com