GujjarPakistani
Banned
اوہ بھائی کچھ خدا کا خوف کرو کس معاشی ترقی کا ڈھول گلے میں ڈال کے پیٹ رہے ہو ؟ اس طرح معاشی ترقی ہوگی ؟ یہ چیزیں وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ ٹھیک کی جا سکتی ہیں ، پہلے معاشی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، کے پی کے میں بے تحاشا غربت ہے ، انتہا پسندی ہے ، ادھر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ،انفراسٹرکچر درست کرنے کی ضرورت ہے اس سے روزگارملے گا لوگ خوشحال ہوں گے ورنہ یہاں کے لوگ ہمیشہ کی طرح کراچی اور پنجاب کی جانب مزدوری کے لئے ہجرت کرتے رہیں گے۔
مجھے حیرت ہوئی کہ آپ نے بھی اس کو ایک چھوٹی سی خبر قرار دے دیا. کسی بھی معاشرے کی معاشی اور معاشرتی ترقی ازل سے انصاف پر منحصر ہے- آپ معاشرے سے انصاف و عدل ختم کر دیں اور ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی ترقی نہیں کر سکتے- جس ترقی کے آپ خواہاں ہیں اسکی طرف چھوٹے چھوٹے قدموں میں یہ ایک بڑا قدم ہے- سیاسی اختلافات اپنی جگہ' اچھے کام کو سراہنے میں کوئی مضائقہ نہیں-