گزشتہ 5 روز میں کتنے لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا

siaha11h1h.jpg

گزشتہ 5 روز میں 5 لاکھ 83 ہزار سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا،محکمہ سیاحت اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے رپورٹ جاری کردی

تفصیلات کے مطابق پچھلے سال عید کے پانچ روز میں 1 لاکھ 25 ہزار آئے تھے،اس وقت خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوچکی تھی اور نگران حکومت قائم تھی ۔

کمراٹ ویلی میں 92470سیاح سیروسیاحت کیلئے آئے جن میں سے 11 غیرملکی بھی تھے۔

مالم جبکہ میں ایک لاکھ 51 ہزار 900 سیاح آئے جن میں 131 غیرملکی تھی
https://twitter.com/x/status/1779728165188894884
گلیات جس میں نتھیاگلی اور دیگر علاقے شامل ہیں وہاں 2 لاکھ 37 ہزار 500 سیاح گئے جبکہ وادی کلاش میں 23 ہزار 780 سیاح آئے

ناران کاغان میں 77 ہزار سیاح سیاحت کیلئے گئے۔ اپردیر کے علاقے مستوج میں 0 43سیاح آئے