کاشف عباسی نے دہرے میعار پر ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

13kabbasibasjhpmln.jpg

سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی نے کہا ہے کہ آج ن لیگ آئین و قانون کی باتیں کررہی ہے ، آئین اٹھا کر دیکھیں اسی آئین میں درج ہے کہ لوگوں کی خرید وفروخت کرنا غیر قانونی ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ابھی میں دیکھ رہا ہوں کہ مصدق ملک صاحب ہاتھ میں آئین کی کتاب پکڑے جذباتی انداز میں کھڑے دکھائی دے رہے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1510586739936698371
انہوں نے کہا کہ یہ جو اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو لوٹا بنا کر 192 کی اکثریت حاصل کی ہے یہ بھی آئین کے آرٹیکل 63 کی خلاف ورزی ہے، تب ان لوگوں کو شرم نہیں آتی؟اس وقت ان کی اخلاقیات کہاں چلی جاتی ہیں؟

کاشف عباسی نے کہا کہ ان سیاستدانوں کی قومی غیرت اس وقت کیوں نہیں جاگتی جب یہ خود سیٹیں یا ٹکٹیں یا قیمتیں دے کر لوگوں کو اپنی سائیڈ پر لاتے ہیں، اس وقت مصدق ملک کی تقریریں کہاں تھیں؟ جس کے اندر اخلاقیات ہوتی ہے اس کی اخلاقیات ہر جگہ جاگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کبھی بھی سلیکٹیو نہیں ہوتی کہ یہاں جاگنا ہے اور یہاں نہیں جاگنا،یہی آئین کہتا ہے کہ کوئی بھی رکن اسمبلی اگر اپنی پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالے تو اسے نااہل کردیا جائے، آج ان کی اخلاقیات جاگی ہے تو ٹھیک جاگی ہے مگر میں ان کی مزید عزت کرتا جب ان کی اخلاقیات ہفتہ پہلے بھی ایسے ہی جاگی ہوتی اور یہ اپنی پارٹیوں میں کھڑے ہوکر کہتے کہ لوگوں کی خرید وفروخت غیر آئینی اقدام ہے۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
kashif abbasi bin bin painday ka bartan hai, thali ka baingan... moqa parast. hamesha harnay walay ko ghalt kehta hai... yehi aaj opposition jeet gai hoti to iss ne PTI ko bura bhala keh rehe hona tha