ڈرامہ'پری زاد'میں دکھائے جانے والا عالیشان بنگلہ کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟

parizad-aa.jpg


پری زاد ڈرامے میں دکھائے جانے والےعالیشان بنگلے کا اصل مالک کون؟

ہم ٹی وی کے ڈرامے پری زاد کی ہر طرف دھوم مچی ہوئی ہے،ہر کسی کی زبان پر پری زاد کے چرچے ہیں، پری زاد کے کردار کے لئے دکھایا جانے والا عالیشان بنگلہ بھی کسی تعریف کا محتاج نہیں، ڈرامے میں استعمال ہونے والی قیمتی گاڑیوں کی تو بات ہی الگ ہے۔

پری زاد ڈرامے میں دکھایا جانے والا عالیشان بنگلہ اور قیمتی گاڑیوں کا اصل مالک منظر عام پر آگیا ہے،اصل مالک عثمان طفر چیمہ ہیں،عثمان طفر چیمہ اسلام آباد گلبرگ گرین میں رہائش پزید ہیں۔


عثمان طفر چیمہ نے اردو پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ گھر 2018 میں بنایا تھا یہ سارا ایریا نیا تعمیر ہوا ہے، ڈرامے کے بعد یہاں مزید رونق ہوچکی ہے،اتوار کو لوگ درخواست کرتے ہیں کہ ہم نے ‘پری زاد’ کا گھر دیکھنا ہے۔

عثمان طفر چیمہ کا کہنا ہے کہ یہ گھر 10 کنال پر محیط ہے، اس کو فروخت کے لئے رکھا ہے اور 60 کروڑ قیمت لگائی ہوئی ہے،اس میں 14 کمرے ہیں اور ڈرامے کے بعد اس کو فروخت کے لئے لگایا گیا،ایک گاڑی بھی سیل کرنی ہے جو اسی ڈرامے میں’پری زاد’ کے گارڈز کے زیر استعمال تھی۔

اپنی قیمتی گاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے عثمان طفر چیمہ نے بتایا کہ ان کے پاس ریج روور،لینڈ کروزر،حمر اور لگسز ادھر ہے جو ڈرامے میں استعمال کی گئی، جبکہ ان میں سے ایک گاڑی حمر برائے فروخت ہے۔

عثمان طفر چیمہ نے مزید بتایا کہ11 ویں قسط پر جب ان کا گھر دکھایا گیا تو لوگوں نے انہیں فون کرکے بتایا کہ آپ کا گھر ڈرامے میں دکھایا جارہا ہے،اس وقت وہ کینڈا میں تھے اور اس کے بعد سے انہوں نے ڈرامہ دیکھنا شروع کیا، انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی پری زاد ڈرامے کی مداح ہیں۔

انہوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کا ایک قصہ بھی بتایا کہ جب ان کے گھر میں شوٹنگ چل رہی تھی تو ان کی والدہ نے کہا کہ ٹیم کو کھانا بھی کھلاؤ، اور جب یہ بات پری زاد کی ٹیم کو بتائی تو انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم 60،50 لوگ ہیں آپ سے سارا انتظام نہیں ہوگا جس پر مجھے شرمندگی ہوئی۔

ڈرامہ سیریل پری زاد ہم ٹی وی سےنشر کیا جارہاہے،اس ڈرامے میں اداکار احمد علی اکبر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، پری زاد کے کردار کو علی اکبر نے اس انداز میں ادا کیا ہے کہ ہر کوئی ان کی شاندار اداکاری کو فین ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پر ناظرین کی جانب سے کہا جارہاہے کہ کافی عرصے بعد ایک بہترین ڈرامہ دیکھنے کو ملا ہے،ڈرامہ پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Tanveer A Shah

New Member
ان صاحب کا نام طفر چیمہ ہے یا ظفر چیمہ ہے کیونکہ آج تک طفر نام سنا نہیں ہے