چیف جسٹس پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والا شخص گرفتار

1708583389020.png

چیف جسٹس پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والا شخص گرفتار

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا,ذرائع کے مطابق 20 فروری کو راولپنڈی کے علاقے پنڈورا کے رہائشی عبدالواسع نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا، عبدالواسع نے چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں، کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئےعبدالواسع کو حراست میں لے لیا,چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا کیمپین میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، مذموم سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ماضی میں کہا جارہا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم میں سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس ملوث نکلے۔ ججز کی بیگمات کو ایئر پورٹس پرچیکنگ سے مستثنی قرار دینے والے ایک پرانے خط کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق اچھالے گئے اس معاملے کو سوشل میڈیاپر عدلیہ، ججز اور ان کی فیملیز سے متعلق ہتک آمیز مہم چلائی گئی۔ فیک نیوز کو پھیلانے والوں نے وضاحت نامے کے بعد بھی اپنے فالوورز کو کوئی وضاحت تک نہ دی اور نہ ہی معذرت کی۔

اداروں کی تحقیقات میں ججز کو بدنام کرنے کی مہم کے پیچھے سیاسی جماعت سے جڑے جانے مانے پروپیگنڈا اکاونٹس نکلے تھے۔ ہؤا بازی ڈویژن کا 12 اکتوبر کا مراسلہ سولہ دسمبر کو سب سے پہلے سیاسی جماعت سے وابستہ جے بی نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ ہوا ۔اس کے بعد عمر محمود حیات کے اکاؤنٹ سے سولہ دسمبر رات گیارہ بج کر انتالیس منٹ پر مذکورہ مراسلہ پوسٹ ہوا۔

تحقیقات کے مطابق ان اکاؤنٹ سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات پر ججز اور عدلیہ کو پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ چند سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے بھی اِس مخصوص سیاسی جماعت کے ٹارگٹڈ ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/qazi faiz sm md.jpg

ranaji

President (40k+ posts)
گسٹاپو اور موساد سے بھی ایجنٹ منگوا کر توہین جرنیل توہین چیپ جسٹس اور توہین الیکشن کمشنر کے مجرم گرفتار کرکے پھانسی لگائے جائیں گے یا گنتنا مو بے بھیجا جائے گا یا پھر گلوٹین سے سر قلم کئے جائیں گے
 
Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Next time usko kisi TV talk show main bula lena, ya press conference kerwa lena. Main media per jo bhi boloo wo chalta hai

View attachment 7596