
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے حکومت نے کمر کس لی ہے، عمران خان کے مارچ کو روکنے کیلیے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
لانگ مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے پولیس، ایف سی اور رینجرز کے تیرہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسر تعینات کی تعیناتی بھی کی جائے گی،اسلام آباد پولیس کو بڑی تعداد میں آنسو گیس گنز اور شیل فراہم کردیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کیلئے 13086 افسران، اہلکار تعینات کیے جائیں گے، 2 ڈی آئی جیز، 4 ایس ایس پی، 11 ایس پی نگرانی کریں گے جبکہ 30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کیے جائیں گے۔
دوسری جانب لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تیاریاں جاری، لبرٹی چوک سمیت دیگر علاقوں میں پینا فلیکس اور بینرز لگائے جا رہے ہیں،کارکنان لاہور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
عمران خان آج لاہورمیں مصروف دن گزاریں گے،عمران خان آج شاہراہ قائداعظم میں بھی اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے، ایوان وزیراعلی میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کریں گے۔
عمران خان لبرٹی چوک کا دورہ کریں گے جہاں وہ لانگ مارچ کے لیے کارکنوں کو متحرک کریں گے۔ پارٹی کی سینئر قیادت زمان پارک میں عمران خان کو مارچ کی حتمی تیاریوں پر بریفنگ دے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik1h1h1ii1.jpg