
اکیسویں صدی میں انسانوں نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اب تقریبا تمام قدرتی اشیا کی مصنوعی شکلیں مارکیٹ میں آنی شروع ہوگئی ہیں جس میں مصنوعی انڈے بھی شامل ہیں، پاکستان کے کئی شہروں میں جعلی انڈے فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ یہ مصنوعی یا پلاسٹک کے انڈے صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ انڈے شکل میں بالکل اصلی انڈوں کی طرح لگتے ہیں لیکن یہ مصنوعی طریقے سے فیکٹری میں مخلتف کیمیکل کو ملا کر بنائے جاتے ہیں اور پھر مارکیٹوں میں بھیجے جاتے ہیں، اسی طرح پاکستان میں بھی جعلی چیزیں فروخت کرنے والا مافیا بہت زیادہ سرگرم ہے۔
جسے ہی موسم مزید سرد ہوا ہے انڈوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جو بوائل، فرائی کھانے کے ساتھ کارن سوپ اور دیگر کھانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے، مگر ڈیمانڈ بڑھتے ہی ایک بار پھر انڈا مافیا نے نقلی انڈے مارکیٹ میں پھیلا دیئے ہیں۔
مارکیٹوں میں جو انڈے فروخت ہورہے ہیں وہ کئی جھلیوں پر مشتمل ہیں، زردی پلاسٹک کی گیند جیسی ہے اور انڈے کی رنگت ہلکی گلابی ہے، ان جعلی انڈوں کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ چین میں بنائے جاتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق ان جعلی انڈوں کے چھلکوں کو کیلشیم کاربونیٹ سے بنایا جاتا ہے جبکہ زردی اور سفیدی کو ایلگی نیٹ، جی لیٹنگ، کیلشیم کلورائیڈ، پانی اور فوڈ کلرز سے بنایا جاتا ہے اور یہ سب انسانی جسم کے لیے زہر کے مترادف ہیں، اسی لئے بچے، بڑے، بوڑھے ہر عمر کے افراد ان جعلی انڈوں کی وجہ سے مختف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔
چین کی ہینان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بائیولوجیکل انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر بی جوب پنگ نے ان جعلے انڈوں والی مشکل کا سامنا کرتے انسانوں کی مدد کی خاطر اس نقلی انڈے کی پہچان کا راز جان لیا ہے جس کی بدولت کوئی بھی باآسانی ان انڈوں کی پہچان کر سکے گا۔
بی جوب چنگ کے مطابق اصلی کے مقابلے میں نقلی انڈے کے بیرونی خول زیادہ چمکدار چکنے اور ہموار ہوتے ہیں، اصلی انڈوں میں ایک خاص قسم کی بو ہوتی ہے جو نقلی انڈوں میں نہیں ہوتی، اگر اصلی انڈے کو ہلائیں تو اس میں سے کوئی آواز نہیں آتی جبکہ نقلی انڈے کو ہلایا جائے تو اس میں سے آواز آتی ہے جیسا کہ وہ اندر سے کھوکھلا ہو۔
نقلی انڈے کی سب سے عام پہچان یہ ہے کہ اسے توڑتے ہی سفیدی اور زردی ایک دوسرے سے مل جاتی ہے جب کہ اصلی انڈے کی زردی اور سفیدی الگ الگ رہتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fake-eggs11.jpg