Sarfraz1122
MPA (400+ posts)
فِن لینڈ کا چھوٹا سا شہر نوکیا انتہائی غیر دلچسپ منظر پیش کر رہا ہے۔ موسم سرما کی برف میں چند بلاکز پر محیط فلیٹوں کا سلسلہ ہے اور مرکزی سڑک کے ساتھ ہی دکانوں کی ایک چھوٹی سی پٹی ہے۔ یہاں ہوٹل اور سستے دام والا سپر سٹور بھی ہے۔
اسے دیکھ کے ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ 90 کے عشرے میں اس شہر نے موبائل فون کی صنعت میں انقلاب لانے والی کمپنی کو اپنا نام دیا تھا اور فن لینڈ کی معیشیت کو دنیا میں سب سے زیادہ خوش حال بنانے میں مدد دی تھی۔اپنے عروج کے وقت سنہ 2000 کے عشرے میں دنیا کے 40 فیصد موبائیل فون نوکیا نے مہیا کیے تھے اور فن لینڈ کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ صارفین کی پہلی برانڈ دی تھی۔اندرون ملک اس کے ثمرات اور بھی زیادہ اچھے تھے۔ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف فِنش اکانومی کے مطابق سنہ 1998 سے سنہ 2007 کے دوران فن لینڈ کی شرح نمو میں نوکیا کا حصہ ایک چوتھائی تھا۔ اس دورانیے کو فن لینڈ کے وزیر خزانہ ’معیشیت کا معجزہ‘ کہتے ہیں۔تاہم جس تیزی سے یہ ابھرا تھا، اسی تیزی سے موبائیل فون کے بازار میں نوکیا کی برتری نیچے بھی آگئی تھی۔ اس سے نہ صرف فن لینڈ کی معیشیتکو دھچکا لگا بلکہ ملک کی تاریخ کی طویل ترین کساد بازاری میں بھی اس نے اہم کردار ادا کیا۔
نوکیا سے تقریباً 15 منٹ کے فاصلے پر ہی ٹیمپیئر ہے جہاں کمپنی کے تحقیق و ترقی کی سب سے بڑے شعبے قائم ہیں۔ کمپنی کے اچھے دنوں میں یہاں چار ہزار انتہائی ہنرمند افراد کام کرتے تھے۔ٹیمپیئر شہر کے معاشی اور شہری ترقی کے ڈائریکٹر کاری کنکالا کہتے ہیں ’یہ یہاں کی ہر شے کی ریڑھ کی ہڈی تھا۔ یونیورسٹیاں نوکیا کے ساتھ مل کے کام کرنے پہ انحصار کرتی تھیں، ذیلی ٹھیکیداروں کا انحصار بھی نوکیا پر ہی تھا، بچے بھی نوکریوں کے لیے نوکیا کی جانب دیکھتے تھے۔‘’اور اب ہمیں 14 سے 15 فیصد بیروزگاری کی شرح کے ساتھ مشکل ترین صورت حال کا سامنا ہے۔‘ٹیمپیئر میں نوکیا کے آر ایند ڈی منصوبے کے سابق سینیئر مینیجر مِکا گرنڈسٹورم کہتے ہیں ’میرے خیال میں ہماری سب سے بڑی کامیابی موٹورولا سے بھی چھوٹی جسامت کے موبائیل فون کی تیاری تھی۔ یہ سنہ 1997-1998 کی بات ہے۔ یہ ایک طرح سے انجینیئرنگ خواب تھا۔‘تاہم موبائیل فون کی صنعت میں سمارٹ فون متعارف ہونے کے بعدصورت حال بالکل تبدیل ہوگئی۔ خاص طور پر سنہ 2007 میں ٹیکنالوجی کی کمپنیایپل کی جانب سے آئی فون متعا رف کروانے کے بعد۔
نوکیا نے سمارٹ فون کے بازار میں اپنی بقا کی لڑائی جاری رکھی، تاہم سنہ 2014 میں نوکیا کا موبائیل فون کا کاروبار مائیکروسوفٹ نے خرید لیا تھا اور سمارٹ فون ڈیوائس پر سے نوکیا کا نام یکسر مٹا دیا گیا تھا۔
فِن لینڈ کی ٹیکنالوجی کی صنعت کا مستقبل جو بھی ہو کچھ لوگوں کے خیال میں نوکیا جیسی بڑی اور متاثرکن کمپنی پھر سے ابھر سکتی ہے۔
نوکیا کے تحقیق اور ترقی کے شعبے کے ایک اور سابق مینیجر سیپّو ہاتایا کہتے ہیں ’جب نوکیا اس کاروبار کا اہم کھلاڑی تھا فِن لینڈ میں بہت سی اچھی چیزیں ہوئی تھیں۔ اب صورت حال تبدیل ہورہی ہے۔ نئی ایجادات بڑی کمپنیوں کے ذریعے نہیں ہورہی ہیں بلکہ چھوٹی اور نئی کمپنیوں کے ذریعے ہورہی ہیں۔‘
SOURCE

- Featured Thumbs
- https://www.dreamtechie.com/wp-content/uploads/2013/12/Nokia.png
Last edited: