وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا ، عمران خان کے خلاف قانونی کاروائی کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے عمران نیازی اسی تھالی میں چھید کررہا ہے جس میں اُس نے کھایا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان، آئین اور اداروں کو چیلنج کرنے پر قانونی کارروائی کریں گے، عمران نیازی سیاست نہیں سازش کررہا ہے،عمران نیازی اسی تھالی میں چھید کررہا ہے جس میں اُس نے کھایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص کی انا، تکبر، جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے، پہلے عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت ڈبونے کی سازش کی، اب ملک میں خانہ جنگی کرانے کی کوشش کررہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی کی ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کچل دیں گے، عمران آج کا میرجعفر اور میر صادق ہے جو پاکستان کو لیبیا اور عراق بنانا چاہتا ہے، میر صادق کے ساتھ بھی صادق لگا ہوا تھا، جس طرح عمران نیازی کو سرکاری صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا تھا۔