لاہور :جائیداد کا تنازع ، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

police-1122-md.jpg


جائیداد کا تنازع، کارسوار افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ تحقیقاتی ٹیموں نے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے: ذرائع

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں گاڑی سوار افراد نے فائرنگ سے 3 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں گاڑی سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوہنگ میں کارسوارافراد نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 اشخاص زخمی ہو گئے اور وہ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک 5 سالہ بچہ زخمی بھی ہوا۔ پولیس کی طرف سے واقعے کو زمین کے تنازعے کا شاخسانہ قرار قرار دے دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 55 سالہ ملک خادم،45 سالہ حاجی غلام مصطفیٰ، 40 سالہ غلام مرتضیٰ، علی حسنین، فہد کے نام ہوئی اور زخمی 5 سالہ بچے کا نام ابوبکر بتایا گیا ہے جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والا بچہ واقعے میں جان سے جانے والے غلام مرتضیٰ کا بیٹا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جا سکتا تاہم جائے وقوعہ کو سیل کرنے کے بعد شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ چوہنگ ناصر حمید کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کا کسی سے جھگڑا نہیں تھا جن میں 3 سگے بھائی، 1 کزن اور ملازم شامل ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ تحقیقاتی ٹیموں نے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔

https://twitter.com/x/status/1717914203363889651
افسوسناک واقعے کا سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری معاملے کی تحقیقات کا ایس پی صدر کو حکم جاری کر دیا اور ہدایت دی کہ وہ موقع پر پہنچ کر کارروائی کا جائزہ لیں۔ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن تیز کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ دیا جائے،

ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ایس پی صدر انویسٹی گیشن احمد زنیر چیمہ کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتاری کرنے کا حکم دیا۔ احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا، ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔