لاہورخواتین کے لیے خطرناک،چند روز میں 14 خواتین اغوا

3kidnaplahore.jpg

لاہورخواتین کیلیے خطرناک شہر بنتا جارہاہے،لاہور میں خواتین کے اغوا کی وارداتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں سے چند دنوں میں 14 خواتین سمیت 16 افراد کو اغوا کیا جاچکا ہے، جس سے عوام خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

خواتین کے اغوا کی سب سے زیادہ وارداتیں سبزہ زار کے علاقے میں ہوئیں جہاں 17 سالہ شازیہ، غلام فاطمہ، روما اور سونیا نامی خاتون کو الگ الگ ملزمان نے اغوا کیا۔

گرین ٹاؤن میں جواں سال لڑکی صائمہ کو شہزاد اور نا معلوم افراد نے اغوا کیا، رائیونڈ سٹی سے زویا نامی خاتون کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے لے گئے۔

نشتر کالونی کے علاقے میں بازار جانے والے خاتون سونیا کو نا معلوم افراد اغوا کرکے لے گئے، شیرا کوٹ کے علاقے میں رخسانہ نامی خاتون کو نیازی اڈا سے اغوا کیا گیا۔

نواب ٹاؤن سے نازیہ اور نورین نامی خواتین اغوا ہوئیں، شمالی چھائونی کے علاقے سے مہوش نامی خاتون کو گھر کے باہر سے اغوا کرلیا گیا،ریس کورس سے سدرہ نامی خاتون کو طلائی زیورات سمیت اغوا کیا گیا۔

لاہور مناواں کے علاقے سے کام کی تلاش میں جانے والے 18سالہ نوجوان شفاقت کواغواء کرلیا گیا، شمالی چھائونی کے علاقے سے سبحان مدرسے جاتے ہوئے اغوا ہوگیا۔

پولیس نے اغوا کےالگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی لیکن خواتین کی بازیابی میں پولیس بھی ناکام ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے والدین شدید پریشان ہیں۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان تباہی کہ دہانے پر ہے. جنسی تشدد، ویڈیوز، لونڈے بازی، جرائم پیشہ افراد کہ لئے یہ ملک کسی جنت سے کم نہیں کیونکہ یہاں انصاف نہیں ملتا اور جنگل کا قانون نافذ ہے