فیکٹ چیک: کیا واقعی علاج کے بہانے 25 بچوں کے گردے نکال لئے گئے؟

1749979033696.png


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں درجنوں بچوں کے گردے نکال لیے گئے اور یہ واقعہ اعضا کی چوری کا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متعدد صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کئی بچے چارپائیوں پر لیٹے ہوئے نظر آرہے تھے اور ان کے پیٹ کے نچلے حصے پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ یہ بچے اعضا کی چوری، خاص طور پر گردے نکالنے کا شکار ہوئے ہیں۔

ایک پوسٹ میں لکھا گیا: ’’انتہائی افسوسناک واقعہ… صادق آباد، پنجاب میں پتھری کی سرجری کے بہانے 25 افراد کے گردے نکال لیے گئے۔ اگر مریم نواز کو فرسٹ مل جائے تو اس طرف بھی دھیان دیں‘‘
https://twitter.com/x/status/1929634247956120028
https://twitter.com/x/status/1932754435534401621

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے یہ ویڈیو شئیر کی مگر یہ خبر 31 مئی یعنی 16 دن پہلے کی ہے جس کی ویڈیوز کچھ دن پہلے وائرل ہوئی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1928725804579541207
ایکسپریس نیوز نے جب ان وائرل ویڈیوز کی حقیقت کا پتہ چلانے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ توحید میڈیکل کمپلیکس (صادق آباد، ضلع رحیم یار خان) میں درجنوں بچوں کو پیٹ درد کی شکایت پر لایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے غلط تشخیص کرتے ہوئے ان کی اپینڈکس کی غیر ضروری سرجری کردی۔

تحقیقات کے بعد اسپتال کو سیل کردیا گیا اور کیس کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو مزید کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1929152869426491440
اس طرح یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔ اصل میں یہ ویڈیو ان بچوں کی ہے جن پر صادق آباد کے ایک نجی اسپتال میں غلط تشخیص کی بنیاد پر غیر ضروری اپینڈکس کی سرجری کی گئی تھی۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top