
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ثابت کرے کہ عالمی سازش ہوئی اور ایسا ہوا تو ہم اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہمارا مطالبہ ہے 3 اپریل کو کئے جانے والے اقدامات پر عدالتی کمیشن بنایا جائے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اتوار کو قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا، اس سے حکومت تو گئی لیکن جمہوریت کو ختم کرنے کی سازش کی بھی کی گئی۔
ایم کیو ایم رہنما نے تنبیہ کی کہ اگر پی ٹی آئی سڑکوں پر آئی تو باقی جماعتیں بھی سڑکوں پر آئیں گےتاہم ہم شرافت کی سیاست پر رہنا چاہتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ نے ہم سے 14 نشستیں چھینیں اور ہم نے آپ کی حکومت چھین لی تاہم اب اداروں کی ذمہ داری ہے کہ جھوٹ کے خلاف فیصلہ ہونا چاہیے۔
ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے 3 اپریل کو کئے جانے والے اقدامات پر عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ کیونکہ عمران خان نے سیاسی شکست سے بچنے کے لئے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی حرکت کی۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے 3 اپریل کو کئے جانے والے اقدامات پر عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ تاکہ اس اقدام کے محرکات اور عزائم واضح ہو سکیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran1h121.jpg