شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ چھوڑنے کی خبروں پر ردعمل آ گیا

shahud-khaqan.jpg


سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ مسلم لیگ ن چھوڑنے والے ہیں، ان افواہوں کی شاہد خاقان عباسی سے سختی سےتردید کردی ہے۔

دی نیوز سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا وہ ن لیگ سے علیحدہ نہیں ہورہے نہ ہی نئی سیاسی جماعت قائم کررہے ہیں،جن لوگوں کے پاس کام نہیں وہ سوشل میڈیا پر واحیات افواہیں اڑاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جولوگ سمجھتے ہیں کہ ملک کو مسائل درپیش ہیں انہیں یہ سوچنا چاہئے کہ مسائل کس طرح ختم ہونگے،شاہد خاقان عباسی نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے امکانات کو مسترد کردیا۔

ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسی بات اگر ان کی اپنی جماعت سے بھی کی گئی تو میں اس کی مخالفت کروں گا،میں سیاستدان ہوں، کسی غیرجمہوری عمل کی حمایت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کچھ لوگ کمپنی کی مشہوری کے لیے ایسی باتیں کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو معجزات کا شوق ہے، چاہتے ہیں راتوں رات ملک کے حالات ٹھیک ہو جائیں۔