
سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے ملک کی مخدوش سیاسی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ ترین وی لاگ میں سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ قوم سیاسی کشیدگی سےتنگ آچکی ہے، اس سیاسی دھماچوکڑی اور ٹی وی سکرینز پر نظر آنے والی لائیو نشریات نے ہم سب کو شدید اعصابی بیمار بنادیا ہے، قوم کے ہر فرد کی دعا ہے کہ کسی طرح وطن عزیز میں امن قائم ہوجائے، سیاست میں قرار آجائے اور تباہ حال معیشت اٹھ کھڑی ہے اور دعا ہے کہ جمہوریت بچ جائے ، ملک میں مارشل لاء نا لگے۔
انہوں نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ایسا ممکن ہے، اس خواب کو حقیقت بنانے کی کوششوں کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستان کو عدم استحکام کی گہری کھائی سے گرنےسے بچانے کی کاوش درآصل ایک کٹھن مشن ہے،یہ عمل نا پی ٹی آئی اکیلے سرانجام دے سکتی ہے نا 13 جماعتیں حکومتی اتحاد اور نا ہی فوجی لیڈرشپ، اس دلدل سے ملک کو نکالنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو بنیادی مشترکہ پروگرام پر اکھٹا ہونا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1589213948120891395
کامران خان نےکہا کہ اس وقت فوجی لیڈرشپ اس کٹھن عمل کو آسان بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی اپنا کر، ذاتی انا کو قومی مفاد پرقربان کرنے کی پالیسی اپنانا ہوگی، ناممکن ہے کہ ملک میں فورا انتخابات ہوجائیں اور نا ہی یہ ممکن ہے کہ اگلے سال کے آخر تک پی ڈی ایم کی حکومت سکون سے چلتی رہے، لہذا ہمیں درمیانی راستہ اختیار کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ایک غیر جانبدار و غیرسیاسی نگراں حکومت کی اجازت دیتا ہے ، ضرورت پڑنے پر نگراں حکومت کی مدت میں توسیع کیلئےسپریم کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے،ہمیں الیکشن سے قبل غیر جانبدار الیکشن کمیشن تشکیل دینا ہوگا، مردم شماری کے نتائج فائنل ہونے کے بعد ازسرنو حلقہ بندیاں تشکیل دینی ہیں، تمام جماعتوں کو الیکشن سے قبل لیول پلیئنگ فیلڈ دینی ہے، نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہے، عمران خان کی فارن فنڈنگ، توشہ خانہ سے جان چھڑوانی ہے، یہ تمام کام ایک نگراں حکومت ہی کرسکتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12kkkhushkhabri.jpg