سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان

1mbskamabsjhdjdhjhdj.png

پاکستان کی سعودی عرب کیساتھ بزنس ٹو بزنس معاہدوں پر متوقع پیشرفت پر نظر ہے,سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے, وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خلیجی خطے کی سب سے بڑی معیشت ہے جس کی جی ڈی پی 2022 میں 1.1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی.

امکان ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان مئی میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور ریکوڈک، ریفائنری، زراعت اور کان کنی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے کچھ اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

جام کمال خان نے کہا کہ سعودی عرب کے طاقتور سرکاری وفد کے دو روزہ دورے کے دوران ریکوڈک اور معیشت کے دیگر شعبوں پر متوقع حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) سرمایہ کاری کے سودوں کے علاوہ پاکستان سعودی عرب اور پاکستان کے سرکردہ کاروباری افراد کے درمیان جوائنٹ وینچرز (جے ویز) کے لیے بزنس ٹو بزنس (بی ٹی بی) معاہدوں پر متوقع پیش رفت پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے 8 اپریل 2024 کو ریاض میں ہونے والی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سعودی عرب کا ایک انتہائی اہم وفد اس وقت پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہے اور پہلے مرحلے میں پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار کرے گا اور کارروائی مکمل کرے گا۔

وزیر نے کہا کہ سعودی عرب کے اعلیٰ کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں اور حکام نے پاکستانی تاجروں کو معیشت کے تمام شعبوں میں ہم منصبوں سے ملنے اور مشترکہ منصوبوں کی شکل میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے بی ٹی بی کے کاروباری معاہدے کرنے کے لیے تیار رکھا ہے.

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی وکی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اتوار کو مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں ہونے والی ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام پر بھی بات ہوئی۔

ملاقات کے بعد منگل کو ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات بالخصوص جموں و کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور اس تناؤ میں اضافہ پانچ اگست 2019 کو انڈیا کے یک طرفہ اقدامات کے بعد ہوا، جب نئی دہلی نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا تھا۔

اگرچہ سعودی عرب جنوبی ایشیا میں امن کی اہمیت پر بات کرتا رہا ہے لیکن دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان بات چیت پر زور دینا اگر غیر معمول نہیں تو اہم بیان ضرور ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں ’دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں پانچ ارب ڈالر مالیت کے نئے سعودی سرمایہ کاری پیکج کے پہلے فیز کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔‘ معاشی مشکلات پر قابو پانے میں سعودی عرب پہلے بھی پاکستان کی مدد کرتا آیا ہے۔

گذشتہ سال جولائی کے وسط میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ طے پانے کے بعد سعودی عرب نے دو ارب ڈالر پاکستان کے مرکزی بینک میں جمع کروائے تھے۔

پاکستانی حکومت کی توقع ہے کہ آنے والے برسوں میں سعودی عرب یہاں مختلف شعبوں خسوصاً معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت اور مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق ’دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا محور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے راستے تلاش کرنا تھا۔ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں سعودی عرب کے تعاون کو سراہا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے باہمی عزم کا اظہار کیا گیا۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
معذرت کے ساتھ سعودی ولی عہد اتنا بے غیرت نہیں کہ ڈاکوؤں اور قاتلوں کی حکومت کا مہمان بنے - شہباز شریف کی پچھلی حکومت میں بھی ایسی شرلیاں چھوڑی گئی تھیں
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
بغض معاویہ ۔۔یعنی عمران کے ترکی اور ملائشیا کے قریب جانے کا سبق اور سزا۔۔۔
غریب کی جورو سب کی بھابی۔۔۔
 
Last edited:

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Saudis Jordanians,Emiratis and Kuwaitis are traitors and puppets of America and Israel.They are supporting Zionist genocidal psychopaths.They have done nothing for Palestinians.Saudis and Jordanians shot down Iranian drones which were heading towards Israel.
 

M_Shameer

Councller (250+ posts)
بھکاری خان کو جیل میں ڈالنے کے بعد پاکستان کے تعلقات، امریکہ، انڈیا، سعودی عرب سب سے بحال ہونا شروع ہوگئے۔۔۔ بھکاری خان پاکستان کیلئے ایک منحوس شخص ثابت ہوا۔ اس کی باقی زندگی جیل میں گزرنا پاکستان کیلئے نہایت سود مند ہوگا۔۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

سنا ہے ساتھ میں وہ 35 ارب ڈالر بھی لا رہا ہے جس کا وعدہ منیرے نے دو سال پہلے کیا تھا

Cracking Up Lol GIF by HULU