
راولپنڈی پولیس کا انوکھا اقدام سامنے آگیا، پولیس نے چار سالہ بچے پر مقدمہ درج کردیا، تھانہ نصیر آباد میں غلام مصطفیٰ نامی شہری نے 4 سال کے بچے احمد پر 337/A3 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا، جس کے مطابق بچے نے میاں بیوی پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔
احمد کو ضمانت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، وکیل نے کہا کہ پولیس نے آنکھیں بند کرکے مقدمہ درج کیا ، جو دفعہ لگائی گئی اسکی سزا دس سال ہے،ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد اور تفتیشی افسر کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
https://twitter.com/x/status/1582648465758162944
جج نے قرار دیا کہ دس سال سے کم عمر بچے پر ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی، عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، بچے پر مقدمہ شہری غلام مصطفیٰ کی درخواست پر 337 اے تھری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،عدالت نے ایف آئی آر خارج کر دی۔