
تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خود دہشت گرد ہیں اور قوم کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ وزیر داخلہ کے خلاف 18 قتل کی ایف آئی آرز درج ہیں ، وزیر داخلہ مسلمان کو مسلمان سے لڑانے کی سازش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے کارکن مقدمات سے ڈر جائیں گے اور باہر نہیں نکلیں گے یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے اسلامو فوبیا پر آواز اٹھائی۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، مسلمانوں کو لڑوانے کی ساری سازش رانا ثنااللہ کررہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا پوری دنیا نے خان صاحب کی گواہی دی ہے، یہ سب آزادی مارچ کوروکنے کے لیے کر رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم نے کبھی کچہریوں کے گیٹ بند نہیں کئے مگر آج بند ہیں، جو مدینہ پاک کی سرزمین پر ننگے پاؤں جاتا ہے اس پر مقدمہ بنایا گیا، رانا ثنااللہ خود کئی بار توہین مذہب کرتے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کیلئے چوہدری شیر کہتے رہے وہ قاتل ،بھتہ خور ہے، یہ امپورٹڈ حکومت جہاں جائے گی، ان کے سامنےعوامی ردعمل ہوگا۔ جھوٹے مقدمات کے خلاف عوام کو باہر نکلنا ہوگا، ہم ان کی ہر سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
Last edited: