
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے امریکا کے حالیہ دورے میں دیئے گئے بیان پر ارشاد بھٹی نے تبصرہ کیا تو جواب میں حامد میر میدان میں آگئے جس پر دونوں صحافیوں میں دلچسپ خیالات کا تبادلہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ارشاد بھٹی نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ خواجہ آصف امریکا گئے، فرمایا ہم لبرل اور تحریکِ انصاف والے دینی رجحان رکھنے والے، مفتاح اسماعیل امریکا گئے اور امربالمعروف و نہی عن المنکر کوعمران خان سے منسوب کرتے ہوئے عمران خان کو طالبان سے ملا کر جُگت مار دی۔
تجزیہ کار نے مزید کہا کہ حد ہی ہوگئی اور کتنا خوش کرنا ہے امریکیوں کو؟ کیا اقتدارہی سب کچھ ہے؟ دین کو تو بخش دو۔
https://twitter.com/x/status/1518302615905308677
جس پر مفتاح اسماعیل یا خواجہ آصف نے تو کچھ نا کہا البتہ حامد میر ان کی وکالت میں سامنے آئے اور کہا کہ "خواجہ آصف بھی اتنے ہی مسلمان ہیں جتنے آپ اور عمران خان ہیں خواجہ صاحب کے ہاتھ میں تسبیح نظر نہیں آتی لیکن وہ پانچ وقت کے نمازی ہیں اور قرآن کی تلاوت بھی کرتے ہیں.
اینکر پرسن حامد میر نے یہ بھی کہا کہ لبرل ہونے کا مطلب دین سے دوری نہیں ہم اتنے ہی لبرل ہیں جتنے قائداعظم تھے اور اتنے ہی مسلمان ہیں جتنے قائداعظم تھے۔
https://twitter.com/x/status/1518305212997509120
اس پر ارشاد بھٹی نے حیرات کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ کہا کہ "ہاں بھائی جان ٹویٹ تو میں نے کیا لیکن اس کے جواب میں آپ عمران خان کو لےآئے! یہ درمیان میں عمران خان کہاں سے آگئے؟
ارشاد بھٹی نے کہا باقی میری دعا ہے کہ اللہ پاک خواجہ صاحب کی نمازیں وتلاوت قبول فرمائے اور اللہ پاک اگلی مرتبہ انہیں امریکا میں اپنے مسلمان ہونے پر بھی فخر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
https://twitter.com/x/status/1518328736382275584