حکومت کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات کو اوورسیزپاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ

6shehbazshahrifjffjfjf.jpg

حکومت نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتےہوئے تارکین وطن کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے دوران ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500 سے زائد پاکستانیوں کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ریاست مخالف سرگرمیوں کو انجام دینے، پراپیگنڈہ کرنے، ایسی کارروائیوں پر اکسانے، بڑھاوا دینے اور جسمانی،مالی یا اخلاقی مدد فراہم کرنے والےاوور سیز پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1666769792643088387
ابتدائی تحقیقات کے دوران قانون نافذ کرنےو الی ایجنسیوں نے 500 سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کا ریکارڈ اکھٹا کیا ہے جو کسی نا کسی حوالے سے ایسی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، تحقیقات کے دوران بعض اوورسیز پاکستانیوں کے غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے۔


ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم بعض اوورسیز پاکستانی ایسے ہیں جو غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پشت پناہی اور مالی معاونت حاصل کرکے ریاست مخالف کارروائیوں بڑھاوا دیتے ہیں، تحقیقات کے دوران ان لوگوں کے کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمیوں، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس، اور ٹریول ہسٹری کی چھان بین کی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1666805971665195021
ذرائع کے مطابق ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنےو الے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ایسے لوگوں کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کرکے متعلقہ حکومتوں سے مجرمان کی حوالگی، میزبان ممالک میں ان کی قانونی حیثیت، زیر التوا شہریت کی درخواستوں، داخلے کے طریقہ کار کو بھی کارروائی کا حصہ بنایا جائے گا، ان میں سے کوئی بھی شخص پاکستان آیا تو اسے تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔

 
Last edited by a moderator:

Hate_Nooras

Chief Minister (5k+ posts)
Most overseas Pakistanis have made properties in Pakistan and whenever they go to Pakistan they just use that rental money. They travel with other airlines instead of PIA. This way they don't contribute a penny and yet spend quality time.
How the hell can anyone spend quality time when your women are being harassed and raped, men are being beating to pulp and murdered. And all this to protect a 100 criminal families.
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
ڈالر جنرل اور پی ڈی ایم حرامی اپنی اوقات میں رہیں۔پاکستان نے آج تک کوئ کیس کسی عالمی عدالت میں نہیں جیتا۔ریکوڈیک کا کیس ہارا۔انڈیا نے دریاوں پر ڈیم بنا لئے پاکستان انڈس بیسن معدہ ہونے کے باوجود کچھ نہ کر سکا۔الطاف بھائ عرف کالا طافو لندن میں بیٹھ کر جرنیلوں کی پتلونیں اتارتا رہا، پاکستان میں قتل و غارت کراتا رہا اس کاکچھ نہ کر سکے۔کشمیر پر نہ اقوام متحدہ میں نہ انٹرنیشنل کورٹ کوئ کامیابی حاصل کر سکے۔ایک بھکاری ملک برطانوی امریکی کنیڈین شہریوں پر اب مقدمے کرے گا۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
most overseas pakistanis have made properties in pakistan and whenever they go pakistan they just use that rental money. They travel with other airlines instead of PIA. This way they dont contribute a penny and yet spend quality time.
The the majority of first generation immigrants to UK were not well educated.Many came from Azad Kashmir and rural parts of Pakistan.They bought or built properties in Pakistan but their children and grand children are not interested going to Pakistan.Their houses are empty.You can’t have quality time in Pakistan.The cities are dirty and polluted.The roads are death traps.Corruption is rife etc etc