جنہوں نے مشکل وقت میں ارشد کو سہارا دیاانہیں نشانہ بنانا بند کیا جائے،اہلیہ

arsh1i11h2h11.jpg

شہید صحافت ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے اپنے شہید شوہر کی مدد کرنے والوں کو ہراساں کیے جانے پر چپ توڑ دی اور کہا کہ انہیں تنگ کرنا بند کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے کہا کہ ارشد اور میں روزانہ کی بنیاد پر جڑے ہوئے تھے وہ باقاعدگی سے آڈیو اور ویڈیو کال کرتے تھے۔

شہید ارشد شریف کی اہلیہ نے کہا کہ ان کے شوہر کینیا میں بہت خوش اور پر سکون تھے اور ہمیشہ اپنے میزبان وقار صاحب اور خاندان کی اتنی بڑی مہمان نوازی کی تعریف کرتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1586420653472636928
انہوں نے کینیا میں اپنے مرحوم شوہر کے میزبان وقار کو ہراساں اور الزامات لگانے کیخلاف کہا کہ اس خاندان کو نشانہ بنانا بند کریں جنہوں نے ہمارے مشکل وقت میں ارشد شریف کی مدد کی۔

واضح رہے کہ شہید ارشد شرہف کے کینیا میں مبینہ قتل کے بعد وقار اور خرم نامی دو کرداروں کے نام سامنے آئے جن سے متعلق حکومت کا الزام تھا کہ یہ دونوں افراد مشتبہ ہیں اور ممکنہ طور پر ان کا اس قتل میں ہاتھ ہو سکتا ہے۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
پیاری بہادر بہن اسی ناانصافی کے خلاف تو آپ کا بہادر شیر خاوند جنگ لڑ رہا تھا اور شہید ہو گیا یہاں یہ ہی ریت چلی آرہی ہے میرے بچوں کا ماموں اسی طرح رات کے اندھیرے میں قتل ہوا گاڑی چلاتے ہوئے اس کی بہن یعنی میری بیوی میرے بچے اس کے ساتھ تھے وہ بچ گئے میری بیوی وغیرہ صرف دو بہن بھائی تھے دو دن بعد اسی اکلوتے بھائی کی شادی تھی لیکن وہ قتل کردیا گیا ان لوگوں کے چچاؤں نے پولس کو پیسہ کھلا کر سارا ملبہ میرے بیوی پر ڈال دیا یعنی بھائی نے بہن مروا دی میں جو اللہ کے کرم سے کھاتا پیتا زبردست لائف گزار رہا تھا اس ناجائز قتل کے الزام سے اپنی بیوی نکالتے نکالتے لاکھوں برباد کر چکا ہوں اور اس سب کے پیچھے نونی لیگ کے مافیاز ایم پی اے ایم اینز تھے
 

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
ISI and SS are trying to divert the attention from 2 different angles.

ISI is trying to incriminate the brothers.
SS is trying to loop in ARY.

In the end they will merge their stories and try to prove that the 2 brothers were the hired guns for ARY with a nod from Imran Khan as ARY is apparently pro PTI.
 

Back
Top