
شہید صحافت ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے اپنے شہید شوہر کی مدد کرنے والوں کو ہراساں کیے جانے پر چپ توڑ دی اور کہا کہ انہیں تنگ کرنا بند کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے کہا کہ ارشد اور میں روزانہ کی بنیاد پر جڑے ہوئے تھے وہ باقاعدگی سے آڈیو اور ویڈیو کال کرتے تھے۔
شہید ارشد شریف کی اہلیہ نے کہا کہ ان کے شوہر کینیا میں بہت خوش اور پر سکون تھے اور ہمیشہ اپنے میزبان وقار صاحب اور خاندان کی اتنی بڑی مہمان نوازی کی تعریف کرتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1586420653472636928
انہوں نے کینیا میں اپنے مرحوم شوہر کے میزبان وقار کو ہراساں اور الزامات لگانے کیخلاف کہا کہ اس خاندان کو نشانہ بنانا بند کریں جنہوں نے ہمارے مشکل وقت میں ارشد شریف کی مدد کی۔
واضح رہے کہ شہید ارشد شرہف کے کینیا میں مبینہ قتل کے بعد وقار اور خرم نامی دو کرداروں کے نام سامنے آئے جن سے متعلق حکومت کا الزام تھا کہ یہ دونوں افراد مشتبہ ہیں اور ممکنہ طور پر ان کا اس قتل میں ہاتھ ہو سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arsh1i11h2h11.jpg