
فیصل آباد میں مسلح افراد 7 ماہ قبل مر جانے والے پیر بہادرعلی شاہ کی قبرکھودکرمیت کونکال کرساتھ لےگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے علاقے گڑھ فتح شاہ میں مسلح افراد پیر بہادرعلی شاہ کی قبرکھودکرمیت کونکال کرساتھ لےگئے، پیربہادرشاہ کی تدفین گڑھ فتح شاہ میں کی گئی جہاں ان کے چھوٹے بیٹے نے مزاربھی تعمیرکیاتھا۔
پولیس کے مطابق بھائیوں کا مرحوم کی تدفین پر تنازع تھا، پیر بہادر شاہ کے دو بڑے بیٹے اوکاڑہ میں تدفین کرنا چاہتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات دونوں بڑے سوتیلے بھائی دیگر مسلح افراد کے ساتھ پیر بہادر شاہ کی میت نکال کر ساتھ لے گئے، مسلح افراد نے مبینہ طور پر مزار کے ایک مجاور کو بھی اغوا کیا ہے۔
پولیس نے پیربہادر شاہ کے چھوٹے بیٹے کی مدعیت میں دونوں بڑے بھائیوں سمیت 11 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے او اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔