بحرین: تہران کے لئے جاسوسی، 02 ایرانیوں اور ب&

w-a-n-t-e-d-

Minister (2k+ posts)
بحرین: تہران کے لئے جاسوسی، 02 ایرانیوں اور بحرینی شہری کو 10 سال قید

بحرین کی سپریم فوجداری عدالت نے ایک بحرینی شہری کو اس کی موجودگی جبکہ دو دوسرے ملزموں کو ان کی غیر موجودگی میں دس سال قید اور دس دس ہزار بحرینی دینار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ان پر دوسرے ملک، یعنی ایران، کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام تھا۔


باخبر سیکیورٹی ذرائع نے العربیہ نیٹ کو بتایا کہ بحرینی مجرم کو کویت میں مقیم ایرانی سفارتکاروں نے ایران کے لئے جاسوسی کی خاطر بھرتی کیا تھا۔


معاہدے کے مطابق بحرینی شہری کو ملک میں حساس فوجی اور اقتصادی تنصیبات کے بارے میں معلومات جمع کرنا تھیں۔


اس مقصد کے لئے مجرم نے بحرین میں اقتصادی اور فوجی اہمیت کی بعض تنصیبات کی تصویریں بنائیں۔


اس کے علاوہ ملزم نے بیس ہزار کویتی دینار کے عوض امریکی فوجی اڈے میں کام کرنے والے اہلکاروں کے گھروں کی تصاویر بھی بنائیں۔


بحرین کے اٹارنی جنرل نایف یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بحرینی مجرم نے دوران تفتیش خود پر لگائے گئے سارے الزامات کو درست مانتے ہوئے بیان دیا تھا کہ وہ ایران کے لئے جاسوسی کرتا رہا ہے۔


بحرینی ملزم کے اعتراف جرم اور تفتیش میں تعاون کے پیش نظر چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے عدالت سے سفارش کی تھی کہ اسے کم سے کم سزا دی جائے۔


سیکیورٹی ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ملزموں کی کڑی نگرانی کی جا رہی تھی۔


ایران کے لئے جاسوسی کرنے والوں کے خلاف یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے۔


کہ جب بحرینی عدالتوں میں حزب الشیطان اور ایران کے لئے جاسوسی اور ملک میں بادشاہت کی بساط لپیٹ کر نا م نہا د اسلامی جمہوریہ قائم کرنے کی کوشش کرنے والے 21 ملزموں کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔


یاد رہے کہ گذشتہ برس مارچ میں سیکیورٹی حکام کو سلیمانیہ ہسپتال سے جاسوسی کے انتہائی حساس آلات ملے تھے۔


اس اہسپتال پر ملک میں بادشاہت مخالفین نے تیس دن تک اپنے قبضے میں رکھا۔