آئی ایم ایف کی شرط ، اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ہفتے تبدیل ہوں گی؟

ptr%20and%20price%20wk.jpg


ملک بھر کے عوام بڑھتی مہنگائی سے شدید پریشان، ایسے میں خبریں زیر گردش ہیں ہے کہ اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ہفتے تبدیل ہوں گی،یعنی اب 15 دن کے بجائے ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل کی جائیں گی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دنوں بعد رد و بدل کرنے کا فیصلہ تبدیل ہوسکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1555086227526795265
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی مدت کا تعین ہوگا،فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہر 15 روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ماہانہ بنیادوں پر کیا جارہا تھا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید چار فیصد کم ہوگئیں، امریکی خام تیل کے بعد برطانوی برینٹ آئل بھی سو ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا،تین اعشاریہ ایک ایک ڈالر کمی سے ستانوے ڈالر فی بیرل میں فروخت جاری ہے،ویسٹ ٹیکساس کی قیمت تین اعشاریہ نو ڈالر کمی سے اکیانوے ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye sharat inthae ghalat ha IMF ki..PTI ko bhi har 15 din ya 30 dino baad oil prices ko adjust karna parta tha.Oil prices ko har Mulk ko apnay hallaat ke mutabaq adjust karnay ki ejazat honi chahay..Yahan aik dafah kisi cheez ki qeemat barh jaya tu phir neechay kam hi ati ha.Oil ki prices change hoti rehay gein.lekan aam use ki chezain sasti nahi ho gein..